دنیا
2 منٹ پڑھنے
جرمنی، مزید 15 عدد 'ایف۔35' جنگی طیارے خریدے گا
جرمنی، امریکی کمپنی لاک ہِیڈ مارٹن سے مزید 15 عدد ایف۔35 خریدے گا: در اشپیگل
جرمنی، مزید 15 عدد 'ایف۔35' جنگی طیارے خریدے گا
The planned acquisition comes on top of Berlin’s existing order for 35 F-35s, which are meant to replace the country’s fleet of ageing Tornado jets. / Reuters

جرمنی،امریکی کمپنی لاک ہِیڈ مارٹن سے  15 عدد اضافی 'ایف-35' لڑاکا طیارے خریدنے کی تیاری کر رہا ہے۔

روزنامہ در اشپیگل نے، بنڈسٹیگ کی مالیاتی کمیٹی کو پیش کردہ خفیہ بجٹ دستاویزات کے حوالے سے، شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ جرمنی امریکی کمپنی لاک ہِیڈ مارٹن سے مزید 15 عدد ایف۔35 خریدے گا۔اس منصوبہ بند خریداری کی لاگت کا تخمینہ 2.5 ارب یورو  لگایا گیا ہے اور یہ خرید برلن کے   پہلے سے موجود 35 عدد ایف-35 طیاروں کے آرڈر کے علاوہ  کی جا رہی ہے۔ اضافی خرید کا مقصد  ملک کے پرانے ٹورنیڈو طیاروں کے بیڑے کو تبدیل کرنا ہے۔بیڑے میں تبدیلی کے منتظر طیاروں  میں  امریکی جوہری بم اٹھانے کے اہل  اور جرمنی میں  ذخیرہ کئے گئے طیارے بھی شامل ہیں۔

بیڑے میں طیاروں کی تبدیلی کی تجویز وزیر دفاع بورس پسٹوریئس نے پیش کی ہے اور  جرمنی کی فوجی جدیدیت مہم کو مزید گہرا کرنے کی علامت ہے۔اس  تبدیلی مہم کو ، یوکرین جنگ کے بعد ،دفاعی اخراجات میں بڑے پیمانے پر اضافے سے تقویت دی گئی ہے۔

یورپ کا، تاخیر کا شکار،لڑاکا طیارے کا منصوبہ

قبل ازیں برلن نے  اضافی خریداری کے منصوبوں کی تردید کی تھی لیکن حکام کا کہنا ہے کہ بڑھا ہوا  دفاعی بجٹ مزید خریداری کے لیے گنجائش فراہم کرتا ہے۔ تاہم، اس خرید سے یورپ کے اپنے نئی نسل لڑاکا طیاروں کے منصوبے 'فرینکو۔جرمن فیوچر کامبیٹ ایئر سسٹم منصوبے' کو نقصان پہنچنے کے احتمال کی وجہ سے، فرانس کے ساتھ نئے تنازعات جنم لے سکتے ہیں۔

اضافی ایف۔35 طیاروں کی منظوری کی صورت میں اگرچہ جرمنی کے، نیٹو اتحادیوں اور  خاص طور پر امریکہ کے ساتھ مل کر، کام کرنے کی امکانات میں اضافہ ہو  گا  لیکن اس کے ساتھ ساتھ  ملک کا امریکی دفاعی ٹیکنالوجی پر انحصار بھی مزید پختہ ہو جائے گا۔

دریافت کیجیے
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران