دنیا
2 منٹ پڑھنے
صدر ایردوان کا شام اور ترکیہ کی خفیہ سروس کے کارکنان کے لیے تہنیتی پیغام
ترکیہ نے جب بھی ضرورت پڑی ، ہر مرحلے پر شام کے ساتھ کھڑے رہنے  کے  عمل کو جاری رکھا ہے۔
صدر ایردوان کا شام  اور ترکیہ کی خفیہ سروس کے کارکنان کے لیے تہنیتی پیغام
صدر ایردوان: "میں شامی انٹیلی جنس اور ایم آئی ٹی کے گمنام ہیروز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں"

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ اسرائیل کی شدید اشتعال انگیزیوں کے باوجود ہم دیکھ رہے ہیں کہ شام میں امن، سکون و استحکام کا ماحول  تقویت پکڑ رہا ہے۔

صدر نے ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی میں آک پارٹی کے پارلیمانی  گروپ سے خطاب کیا۔

صدر نے کہا کہ ترکیہ نے جب بھی ضرورت پڑی ، ہر مرحلے پر شام کے ساتھ کھڑے رہنے  کے  عمل کو جاری رکھا ہے اور شامی عوام کی فلاح و  بہبود کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھانے  کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو قتل کر کے خوشی محسوس کرنے والے قاتل چاہے جہاں بھی چھپ جائیں، ان کے ٹھکانوں کا پتہ لگا کر ایک ایک کر کے انہیں ان کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جا رہا ہے۔ جو لوگ ہتھیار اٹھا کر مختلف جھنڈے لہرا کر ترکیہ کو دھمکی دیتے ہیں؛ بنیاس میں 248 معصوموں اور ریحانلی میں 53 ہمارے شہریوں کے خون بہانے والوں کے لیے؛ شامی بچوں کی نعشوں  کے سامنے تصاویر دینے والے منحوس لوگوں کے محاسبے کا وقت آ گیا ہے۔

صدر نے کہا کہ وہ اس شامی خفیہ ادارے کو مبارکباد دیتے ہیں جس نے (گزشتہ ہفتے) بنیاس، ریحانلی اور شام میں ہونے والے قتلِ عام کے ذمہ دار دہشت گرد کی گرفتاری ممکن بنائی، انہوں نے ترکیہ کی قومی خفیہ ادارے  کے بہادروں کو بھی  مبارکباد پیش کی۔

 

دریافت کیجیے
پوٹن اور شی پنگ سے ملاقات ہو سکتی ہے:ٹرمپ
ہمیں ایک کام ختم کرنا ہے ٹرمپ: نیتین یاہو
سوڈان: بس اسٹاپ پر ڈرون حملہ، 80 افراد ہلاک
یورپ کی بد امنی میں روس کا ہاتھ،کریملن نے مضحکہ خیز قرار دے دیا
یمنی میڈیا: حوثیوں کے یمن میں فوج تربیتیی کیمپ پر حملے میں 50 سے زیادہ افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے
یورپی سفارت کاروں پر حملے،یورپی یونین اور کینیڈا کی مذمت
تھائی لینڈ میں تیز بارشوں سے آنے والے سیلاب میں ایک مہینے میں 80 افراد ہلاک ہوگئے
کینیڈا میں فوجی اڈے میں دھماکے پر ترکیہ کا اظہارِ تعزیت
ایرانی وزیر خارجہ عراقچی: "نتن یاہو، جیل سے بچنے کے لیے امریکہ کو جنگ میں دھکیل رہا ہے"
کیف میٹرو اسٹیشن پر روسی فضائی حملہ، ایک عورت ہلاک
کریملن کی تجویز: روس۔امریکہ۔چین اجلاس ضروری ہے
غزہ : 75 فلسطینیوں کی باقیات ملبے سے نکالی گئیں
فرانس: ملک بھر میں تشدد پھوٹ پڑے، لوٹ مار اور آتشزنی کے واقعات
کینیڈا: فوجی  اڈے پر آگ لگ گئی،ہلاکتوں کی اطلاع
مملکت پر بیلسٹک میزائلوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا:اتحادی افواج