دنیا
2 منٹ پڑھنے
روس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں میں 7 افراد ہلاک، علاقے میں حملوں میں شدت آئی ہے
روسی ورونژ علاقے میں ایک ڈرون کے گرنے سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے، جبکہ نوووسمانسکی ضلع میں دو گوداموں میں آگ بھڑک اٹھی۔
روس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں میں 7 افراد ہلاک، علاقے میں حملوں میں شدت آئی ہے
(فائل) روس کے زیرِ کنٹرول ڈونیٹسک میں رات گئے ہونے والے ایک حملے کے بعد فائر فائٹرز ڈی آئی وائی اور تعمیری سامان کے جلے ہوئے شاپنگ مال کے احاطے میں کام کر رہے ہیں۔ / AFP

دونوں فریقین کے حکام کے مطابق، رات بھر روسی اور یوکرینی حملوں میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 21 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

علاقائی گورنر الیکساندر گوسیوِف کا کہنا ہے  کہ روسی ورونژ علاقے میں ایک ڈرون کے گرنے سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے، جبکہ نوووسمانسکی ضلع میں دو گوداموں میں آگ بھڑک اٹھی۔

گوسیوِف کے بقول ایک تنصیب  میں لگنے والی آگ تقریباً 16,000 مربع میٹر رقبے پر پھیلی جبکہ دوسری تقریباً 20,000 مربع میٹر پر پھیلی۔ ڈراون کے ٹکڑوں نے  تین ٹرکوں اور ایک کار کو بھی نقصان پہنچا یا۔

معلوم ہوتا ہے کہ یہ گودام وائلڈ بیریز، روس کی سب سے بڑی آن لائن مارکیٹ کے زیرِ انتظام ہیں، جس نے کہا کہ حفاظتی احتیاط کے طور پر اس کے لاجسٹکس  تنصیبات  کو علاقے سے خالی کر دیا گیا تھا۔

یوکرین نے وسطِ جولائی سے وائلڈ بیریز کے زیرِ انتظام لاجسٹکس سہولیات پر ڈرون حملوں میں اضافہ کیا ہے، یہ  ایک ایسی مہم  ہے جو کئی روسی علاقوں میں پھیل  چکی ہے۔

18 جولائی سے، یوکرینی ڈرونز نے 15 سے زائد وائلڈ بیریز لاجسٹکس مراکز کو نشانہ بنایا ہے، جن میں ماسکو، تمبوف، لیننگراڈ، کراسنودار، وولگوگراد اور سٹاوروپل علاقوں کے علاوہ کریمیا کے مراکز بھی شامل ہیں۔

کیف نے اس ای کامرس کمپنی پر الزام لگایا ہے کہ وہ ماسکو کی عسکری رسد کے سلسلے میں کردار ادا کرتی ہے، جبکہ ماسکو اور وائلڈ بیریز کا موقف ہے کہ یہ تنصیبات محض سول استعمال کے لیے ہیں۔

روسی وزارتِ دفاع نے علیحدہ طور پر کہا کہ اس کے دستے نے روس اور ضم شدہ کریمیا میں 396 یوکرینی ڈراونز مار گرائے ہیں۔

یوکرین میں مہلک حملے

علاقائی گورنر ایوان فیودوروف نے کہا ہے کہ یوکرین میں، میزائلوں اور گائیڈڈ بموں پر مشتمل ایک 'وسیع' روسی حملے نے زاپوریژیا شہر میں 6 افراد کو ہلاک اور 19 کو زخمی کر دیا ہے۔

فیودوروف کے مطابق اس حملے سے چار رہائشی اور کئی غیر رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

جاری تنازع کے درمیان دونوں فریقین کے دعووں کی آزادانہ تصدیق کرنا  ایک مشکل کام ہے۔

 

دریافت کیجیے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور