دنیا
2 منٹ پڑھنے
جنوبی کوریا: ہم اپنی ڈرون اور انسدادِ ڈرون صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے
ہم، شمالی کوریا کے خلاف اپنی ڈرون اور انسدادِ ڈرون صلاحیتوں میں تیزی سے اضافہ کریں گے: جنوبی کوریا وزارتِ دفاع
جنوبی کوریا: ہم اپنی ڈرون اور انسدادِ ڈرون صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں کوریا یوکرین اور مشرقِ وسطیٰ کے تنازعات سے حاصل ہونے والے اسباق کی روشنی میں اپنی ڈرون صلاحیتوں کو بڑھانے کی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔ / Reuters

جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ "ہم، شمالی کوریا کے خلاف اپنی ڈرون اور انسدادِ ڈرون صلاحیتوں میں تیزی سے اضافہ کریں گے"۔

جنوبی کوریا  وزارتِ دفاع کے جاری کردہ  بیان کے مطابق جنوبی کوریا، شمالی کوریا کے خلاف اپنی ڈرون اور انسدادڈرون  صلاحیتیوں تیز رفتار اضافہ کرے گا۔  اس منصوبے میں 5 لاکھ 'ڈرون آپریٹروں  کی تربیت اور اگلے محاذ پر تعینات یونٹوں کو دسیوں ہزار ڈرون  نظاموں کی فراہمی شامل ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "فوج 2029 تک بری فوج، بحریہ، فضائیہ اور میرین کور کے لیے 1 لاکھ 10 ہزار ڈرون تیار کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے، جس کا مقصد ہر فوجی کے معیاری سازوسامان میں ڈرون کو شامل کرنا ہے"۔

وزیرِ دفاع آہن گیو ۔بیک نے جمعہ کو جاری کردہ بیان  میں کہا ہے کہ 'ڈرون اب محدود تعداد میں یونٹوں کے استعمال کا سامان نہیں رہنا چاہیے بلکہ ایک ہمہ گیر جنگی ہتھیار ہونا چاہیے۔' انہوں نے مزید کہا کہ اب فوجی، ڈرونوں کو 'دوسرے ذاتی ہتھیار' کی طرح استعمال کریں گے۔

آہن نے سکیورٹی خدشات کے جواب میں کہا ہے کہ ان نظاموں کی تیاری میں چینی پرزوں کے بجائے 100 فیصد مقامی طور پر تیار کردہ پرزے استعمال کیے جائیں گے۔

یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب یوکرین اور مشرقِ وسطیٰ کی جنگوں میں ڈرون نظام جنگی میدان میں فیصلہ کن کردار ادا کر رہے اور دونوں کوریاؤں کو اپنی ڈرون صلاحیتوں میں تیزی سے اضافے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

آہن نے کہا ہے کہ 'کم لاگت میں تیار کیے جانے والے اور بڑی تعداد میں استعمال ہونے والے ڈرون جنگ کے طریقۂ کار کو بنیادی طور پر بدل رہے ہیں۔' انہوں نے خبردار کیا  ہےکہ شمالی کوریا بھی ڈرون سسٹم  کو ترقی دے رہا ہے، جس سے جنوبی کوریا کی فوجی اور شہری تنصیبات کو لاحق خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

جنوبی کوریا کے منصوبے میں لیزر اور ہائی پاور مائیکروویو ہتھیاروں جیسے انسدادِ ڈرون نظام کو ترقی دینا اور آپریشنل ڈھانچے میں ایسی تبدیلیاں  کرناشامل ہیں، جن کے تحت مرکزی کمان کے بجائے ہر فوجی شاخ خود بذریعہ ڈرون نگرانی، جاسوسی اور حملے کی کارروائیاں انجام دے سکے گی۔

دریافت کیجیے
عراقی وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 48 تجارتی معاہدے کر لیے
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
یوکرین کے ڈراون حملے میں سات افراد ہلاک، 24 زخمی
ایران نے 7 راتوں سے جاری حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
اسرائیل:فلسطینی قیدیوں کی حامل جیلوں کے گرد مگر مچھ چھوڑنے پر غور
امریکہ۔ ایران کشیدگی اور بحرِ احمر میں آمدورفت کے بند ہونے کے خطرات سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
یوگنڈا میں اسکول بس حادثے میں کم از کم 21 افراد لقمہ اجل
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا