سیاست
3 منٹ پڑھنے
امریکہ: چین، تائیوان پر قبضے کی تیاری کر رہا ہے، اتحادی ملک دفاعی مصارف میں اضافہ کریں
چین کی تائیوان پر قبضے کی کوشش انڈو۔پیسیفک اور دنیا بھر میں تباہ کن نتائج پیدا کرے گی: پیٹ ہیگسیتھ
امریکہ: چین، تائیوان پر قبضے کی تیاری کر رہا ہے، اتحادی ملک دفاعی مصارف میں اضافہ کریں
Pete Hegseth speaks at the IISS Shangri-La Dialogue security summit in Singapore / Reuters
31 مئی 2025

امریکہ کے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین تائیوان پر ممکنہ حملے کی تیاری کر رہا ہے، اور انہوں نے ایشیا پیسیفک خطے میں اتحادیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی دفاعی مصارف میں اضافہ کر دیں۔

ہیگستھ نے ہفتے کے روز سنگاپور میں شانگری۔لا ڈائیلاگ میں پہلی بار خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایشیا پیسیفک خطہ ٹرمپ انتظامیہ کے لیے ایک ترجیح ہے۔

ہیگستھ نے کہا ہے کہ "اسے ہلکا نہیں لیا جانا چاہیے۔ چین کا خطرہ حقیقی ہے اور یہ فوری ہو سکتا ہے۔"جنوری میں وزارتِ دفاع کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے  یہ   بیجنگ کے بارے میں ان کے  سخت ترین  بیانات میں سے ایک تھا ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ چین کی  تائیوان پر قبضہ کرنے کی کوئی بھی کوشش "انڈو۔پیسیفک اور دنیا کے لیے تباہ کن نتائج کا باعث بنے گی اور ٹرمپ کے اس بیان کا بھی اعادہ کیا ہے کہ چین ،صدر  ٹرمپ کے دور میں تائیوان پر حملہ نہیں کرے گا۔

ہیگستھ نے کہا ہے  کہ"یہ سب کے لیے واضح ہونا چاہیے کہ بیجنگ قابل اعتماد طریقے سے فوجی طاقت استعمال کرنے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ انڈو۔ پیسیفک میں طاقت کے توازن کو تبدیل کیا جا سکے۔"

تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ ان کے،دفاعی ضروریات پر  زیادہ خرچ سے متعلق، بیانات شراکت داروں کے درمیان تشویش پیدا کر سکتے ہیں ۔

چین تائیوان  کو ایک علیحدگی پسند  صوبہ سمجھتا ہے اور اس نے اسے "مین لینڈ" کے ساتھ دوبارہ متحد کرنے کا عزم ظاہر  کیا اور کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو اس کے لئے طاقت کا استعمال بھی کیا جائے گا۔

چین، تائیوان کے لوگوں کو "رہائشی" کہتا ہے اور اپنے دعووں کو مضبوط کرنے کے لیے فوجی اور سیاسی دباؤ بڑھا رہا ہے، جس میں جزیرے کے ارد گرد جنگی مشقوں کی شدت میں اضافہ شامل ہے۔

اگرچہ تائیوان کی اپنی حکومت، فوج اور کرنسی ہے لیکن  اس نے کبھی بھی مین لینڈ چین سے باضابطہ آزادی کا اعلان نہیں کیا۔

امریکہ  1979 تائی پی کی بجائے بیجنگ کی حیثیت تسلیم کرتا ہے لیکن وہ  ہمیشہ سے تائیوان کا سب سے بڑا اسلحہ فراہم کنندہ  ملک رہا ہے۔

واشنگٹن تائیوان کی آزادی اور چین کی جانب سے جزیرے پر زبردستی قبضے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتا ہے۔

پینٹاگون کے سربراہ نے سنگاپور میں کہا ہے کہ "یہ عوامی بات ہے کہ شی جن پنگ نے اپنی فوج کو 2027 تک تائیوان پر حملہ کرنے کے لئے تیار ہونے  کا حکم دیا ہے۔ پی ایل اے اس کے لیے فوج بنا رہا ہے، روزانہ اس کی تربیت کر رہا ہے، اور حقیقی کارروائی کی مشق کر رہا ہے۔"

چین کے وزیر دفاع ڈونگ جن نے اس بڑے ایشیائی سیکیورٹی فورم میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بیجنگ نے صرف ایک تعلیمی وفد بھیجا ہے۔

ہیگستھ نے اس سے پہلے یورپ میں اتحادیوں پر تنقید کی تھی کہ وہ اپنی دفاعی ضروریات پر زیادہ خرچ نہیں کر رہے۔ فروری میں، انہوں نے برسلز میں نیٹو ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران یورپ کو خبردار کیا تھا کہ امریکہ کو "بیوقوف" بنانے سے پرہیز کیا جائے۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان