دنیا
2 منٹ پڑھنے
کینیڈا:مسجد پر فائرنگ کا واقعہ،ملزمان فرار
رحمہ اسلامی مرکز نے بتایا کہ بدھ کی شام کار میں سوار دو افراد نے مسجد پر گولیاں چلائیں اور پھر کسی سخت چیز سے کھڑکیاں توڑ دیں۔
کینیڈا:مسجد پر فائرنگ کا واقعہ،ملزمان فرار
کینیڈا / Reuters

کینیڈا کے شہر ونی پیگ میں ایک مسجد پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب اندر نمازی موجود تھے۔

کمیونٹی رہنماؤں کے مطابق، پولیس اس واقعے کی نفرت انگیز جرم کے شبہے میں تحقیقات کر رہی ہے۔

رحمہ اسلامی مرکز نے بتایا کہ بدھ کی شام کار میں سوار دو افراد نے مسجد پر گولیاں چلائیں اور پھر کسی سخت چیز سے کھڑکیاں توڑ دیں۔

مرکز نے اپنے بیان میں کہا کہ خوش قسمتی سے وہ عمارت کے اندر داخل نہیں ہو سکے اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔"

بیان میں مزید کہا گیا کہ شبہ ہے کہ یہ وہی حملہ آور تھے جنہوں نے اسی دن اس سے قبل مسجد کے باہر جمع لوگوں پر نسل پرستانہ جملے کسے اور گالیاں دی تھیں۔

بیان کے مطابق، اس حملے نے ہمارے رضاکاروں، کمیونٹی، بچوں اور عملے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

ونی پیگ پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے مقامی وقت کے مطابق بدھ کی رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے املاک کو نقصان پہنچانے کی رپورٹ پر کارروائی کی۔

محکمہ پولیس کا سنگین جرائم کا ونگ اور ہیٹ کرائم کوآرڈینیٹرز اس معاملے کی جانچ کر رہے ہیں، اب تک کسی مشتبہ شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

وزیر اعظم مارک کارنی نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسلامو فوبیا کا ایک "خوفناک" واقعہ قرار دیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ "اسلامو فوبیا کا یہ پرتشدد واقعہ ہولناک ہے اور کینیڈا میں اس کی کوئی جگہ نہیں ہے البتہ مجھے خوشی ہے کہ کوئی زخمی نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

دریافت کیجیے
روس کے وائلڈبیریز ہب پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
یونیسف: غزہ میں فائر بندی کے بعد سے 300 بچوں قتل کئے جا چُکے ہیں
پاکستان: وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر
جاپان: ہیروشیما پر امریکی ایٹمی بمباری کی 81 ویں سالانہ یاد
جاپان کی وزیر اعظم کا غیر جوہری اصولوں کو برقرار رکھنے کے واضح وعدے سے گریز
سی آئی اے نے کیوبا کے لیے پوشیدہ ٹاسک فورس تشکیل  دے دی
یکاترینبرگ کے قریب کار دھماکہ، روسی ڈرون بنانے والی کمپنی کے سربراہ شدید زخمی
لبنانی مہاجرین اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں: اقوامِ متحدہ
امریکا نے برازیل کے سفیر کے ویزے کو منسوخ کر دیا
دنیا جاپان سے ہوشیار رہے: شمالی کوریا
روسی میزائل اور ڈراون حملوں میں کیف کے قرب و جوار میں 14 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
فلپائن میں 6.3 کی شدّت کا زلزلہ
چین کے شاانشی صوبے میں شدید بارشوں کے باعث ایک لاکھ 15 ہزار لوگوں کی نقل مکانی
گوئٹے مالا: فیوگو آتش فشاں میں دھماکے
روسی علاقوں پر یوکرینی ڈراونز کی بارش، ماسکو پر حملے میں پانچ افراد ہلاک
امریکہ: 65,000 سے زیادہ شہری اپنے گھروں سے نکال گئے
شمالی کوریا: امریکہ اور اس کے اتحادی ایشیا-پیسیفک میں 'نئے سیکیورٹی بحران' کو ہوا دے رہے ہیں
آسٹریلیا: ایچ فائیو برڈ فلو کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر پرندے ہلاک
یوکرین اور روس کے مابین حملوں میں شدت آگئی،متعدد ہلاکتیں
مصر میں  5.3 شدت کا زلزلہ،عوام میں خوف و ہراس