دنیا
2 منٹ پڑھنے
ہم، بین الاقوامی پیٹرول ذخائر کو کھولنے کی حمایت کرتے ہیں: ریوز
ہم، ایران جنگ کے بعد، بین الاقوامی پیٹرول ذخائر کو کھولنے کی حمایت پر تیار ہیں: وزیرِ خزانہ ریچل ریوز
ہم، بین الاقوامی پیٹرول ذخائر کو کھولنے کی حمایت کرتے ہیں: ریوز
فائل: ریوز نے خبردار کیا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعہ برطانیہ میں قیمتیں بڑھا سکتا ہے۔ / Reuters
10 مارچ 2026

انگلینڈ کی وزیرِ خزانہ ریچل ریوز نے کل بروز سوموار جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم، ایران جنگ کے بعد، بین الاقوامی پیٹرول ذخائر کو کھولنے کی حمایت پر تیار ہیں"۔

ہاؤس آف کامنز میں اسمبلی ممبران کے لئے جاری کردہ  بیان میں ریوز نے کہا  ہےکہ"ہم نے قبل ازیں اس صورتحال پر  جی سیون کے وزرائے خزانہ  سے بات کی ہے۔ انگلینڈ ،ضرورت پڑنے پر ، بین الاقوامی انرجی ایجنسی کے ہنگامی پیٹرول ذخائر کو کھولنے کی حمایت کرے گا"۔

ریوز نے خبردار کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جھڑپیں انگلینڈ میں قیمتوں میں اضافہ کر سکتی ہیں اور یہ صورتحال "افراطِ زر"  میں مزید اضافے  کا امکان رکھتی ہے۔

انہوں نے حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ایندھن کی قیمتوں سے نمٹنے کے لیےاٹھائے گئے  اقدامات کا اعادہ کیا لیکن  کسی نئی پالیسی کا اعلان نہیں کیا۔

انہوں نے خطے میں برطانیہ کی عسکری کارروائیوں کے لیے اضافی مالی امداد کی تصدیق  کی اور کہا ہے کہ "مجھے ، سرد جنگ کے بعد دفاعی اخراجات میں سب سے بڑا اضافہ کروا نے والی وزیرِ خزانہ  ہونے پر ،فخر  ہے اور میں اپنی فوج کو درکار وسائل کی فراہمی کے بارے میں  پُرعزم ہوں۔اسی وجہ سے میں آج اس بات کی تصدیق کر سکتی ہوں کہ میں نے ، مشرقِ وسطیٰ میں اضافی صلاحیتوں کی تعیناتی کے لیے، وزارتِ دفاع کو خصوصی وسائل  تک رسائی کی منظوری دے دی ہے۔اس  کا مطلب یہ ہے کہ ان کاروائیوں کے کسی بھی مجموعی اضافی اخراجات کو وزارتِ دفاع نہیں خزانہ برداشت کرے گا"۔

ایران نے آبنائے  ہرمز کو عملاً بند کر دیا ہے۔ یہ اسٹریٹجک راستہ خلیج کو بحیرہ عرب سے ملاتا ہے اور معمول کے حالات میں یومیہ  تقریباً 20 ملین بیرل تیل کی ترسیل اور لیکویڈ گیس کی عالمی تجارت کے  تقریباً 20 فیصد کو سنبھالے ہوئے ہے۔ اس تجارت کا  بیشتر حصہ ایشیائی منڈیوں کے لیے ہوتا ہے۔

آبنائے ہُرمز بند ہونے کے بعد  برآمد کنندگان  متبادل بحری  راستے تلاش کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں  اور ساتھ ہی خطے کی ، کھاد کی تیاری میں استعمال ہونے والے، زرعی غذائی مادوں  کی برآمدات بھی متاثر ہو رہی ہیں ۔

 توقع کی جارہی ہے کہ   رسد کو لگنے والا  یہ جھٹکا ، توانائی و مال برداری  کی بڑھتی ہوئی لاگتوں کے ساتھ مل کر، غذا کی  عالمی رسدی زنجیروں پر دباؤ  میں اضافہ کر کے  دنیا بھر میں خوراک کی قیمتیں چڑھا دے گا۔

دریافت کیجیے
پاکستان کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے :جے ڈی وینس
آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی معیشت غیر مستحکم ہوجائے گی:آسیان
بن گویر کا مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا: میں اس جگہ کا مالک ہوں
جنگ بندی کے بعد روس-یوکرین جھڑپوں کی اطلاع
ہنگری:اوربان کا 16 سالہ اقتدار ختم ،ماگیار کو واضح برتری
روس۔یوکرین ایسٹر فائربندی ختم ہو گئی
سوڈان: لاکھوں انسان صرف ایک وقت کھانا کھا رہے ہیں
اسلام آباد میں امن مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز ہونے پر ٹرمپ ایران پر نئے فوجی حملوں پر غور کر رہے ہیں
ایران اور امریک اسلام آباد میں مذاکرات کے ختم ہونے سے قبل معاہدے کے بہت قریب تھے: عراقچی
ٹرمپ نے پوپ لیو پر بھی چڑھائی کر دی: مجھے ایسا پوپ نہیں چاہیئے
امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر دی، تیل کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں
ترکیہ: پانچواں انطالیہ ڈپلومیسی فورم عالمی رہنماوں کی میزبانی کے لئے تیار
ترک پراسیکیوٹروں نے نیتن یاہو کے خلاف فردِ جرم تیار کر لی
اسرائیل حزبِ اختلاف: نیتن یاہو ناکام رہے ہیں
عالمی صمود بحری بیڑہ دوبارہ غزہ کے لئے عازمِ سفر