دنیا
2 منٹ پڑھنے
شام: شیبانی۔راسموسین ملاقات
ڈنمارک نے 14 سال بعد دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول لیا۔
شام: شیبانی۔راسموسین ملاقات
فائل: ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن (وسط میں بائیں) اور شام کے اسعد الشیبانی 31 اگست 2026 کو دمشق میں ڈینش سفارت خانے کے دوبارہ کھلنے کی تقریب میں شریک ہیں۔ / اے ایف پی

سانا نیوز ایجنسی کے مطابق، شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن شیبانی نے منگل کے روز دمشق میں ڈنمارک کے وزیرِ خارجہ لارس لوکے راسموسن سے ملاقات کی۔ مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ملاقات تشرین محل میں طے پائی تاہم مذاکرات کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

یہ ملاقات راسموسن کے 14 سال کے وقفے کے بعد دمشق میں ڈنمارک  سفارت خانے کے دوبارہ افتتاح کے لئے اور شیبانی کی بھی شرکت سے منعقدہ  تقریب  سے ایک روز بعد ہوئی ہے۔

راسموسن نے کہا ہے کہ ڈنمارک نے رواں سال شام کی تیز رفتار بحالی، استحکام اور شامی پناہ گزینوں کی واپسی میں مدد کے لیے مزید 76 ملین ڈالر مختص کیے ہیں۔ دوسری جانب شیبانی نے کہا ہے کہ سفارت خانے کا دوبارہ کھولا جانا شام اور ڈنمارک کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔

ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے پیر کے روز شام کے صدر احمد الشرع سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ شام میں استحکام کے فروغ کے لیے بحالی اور تعمیرِ نو کے شعبوں میں تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ شیبانی اور راسموسن اس سے قبل مئی میں برسلز میں بھی ملاقات کر چکے ہیں۔ اس ملاقات میں سیاسی اور انسانی بنیادوں پر تعاون کو وسعت دینے اور شام میں استحکام کی کوششوں کی حمایت سے متعلق امور زیرِ بحث آئے تھے۔

دریافت کیجیے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور