سیاست
2 منٹ پڑھنے
بھارت اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات حالیہ سالوں کی کم ترین سطح پر آ گئے، کشیدگی میں مسلسل اضافہ
بھارت اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ
UN urges the arch-rivals to show "maximum restraint". / Photo: Reuters / Reuters

حکام کے مطابق متنازعہ کشمیر میں مسلسل تین راتوں سے پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان  فائرنگ کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ پچیس سالوں کے بد ترین مسّلح حملے کے بعد بھارت نے پاکستان پر "سرحد پار دہشت گردی" کی حمایت کا الزام عائد کیا ہے ۔

تاہم اسلام آباد نے کسی بھی قسم کی مداخلت سے انکار کیا ،  ان الزامات کو "بے بنیاد" قرار دیا اور کہا ہے کہ "ہم،کسی بھی بھارتی کارروائی کا جواب دیں گے"۔

بھارتی سکیورٹی فورسز نے 22 اپریل کو پہلگام کے سیاحتی مقام پر 26 افراد کے قتل کے ذمہ داروں کی تلاش کے لیے ایک بڑے پیمانے کا  آپریشن شروع کیا  اور مفرور حملہ آوروں میں  دو پاکستانی شہریوں کو بھی شامل کیا ہے۔

بھارتی فوج نے اتوار کو  جاری کردہ بیان میں کہا  ہےکہ "لائن آف کنٹرول  پر پاکستان کی طرف سے چھوٹے ہتھیاروں کے ساتھ "بلا اشتعال"  فائرنگ کی گئی" ہے۔ بھارتی فوج نے چھوٹے ہتھیاروں کی فائرنگ کے ساتھ اس کا مؤثر جواب دیا ہے"۔

پاکستان نے ابھی تک فائرنگ کے اس تازہ تبادلے کی تصدیق نہیں کی۔

حملے کے بعد، نئی دہلی نے پانی کی تقسیم کے معاہدے کو معطل کر دیا، پاکستان کے ساتھ مرکزی زمینی سرحدی گزرگاہ بند کرنے کا اعلان کیا، سفارتی تعلقات کو کم کر دیا، اور پاکستانیوں کے لیے ویزے منسوخ کر دیئے ہیں۔

جواباً، اسلام آباد نے بھارتی سفارتکاروں اور فوجی مشیروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا،  سکھ یاتری خارج بھارتی شہریوں کے ویزے منسوخ کر دیے اور اپنی طرف سے مرکزی سرحدی گزرگاہ بند کر دی ہے۔

اقوام متحدہ نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ "زیادہ سے زیادہ تحمل" کا مظاہرہ کریں تاکہ مسائل کو "باہمی مفاہمت کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے"۔

دریافت کیجیے
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا