ایران کے محکمہ' بنادرو بحری امور' کے ڈائریکٹر جنرل، حمید رضا محمد حسینی تختی نے کہا ہے کہ 28 فروری کو امریکی حملوں کے ساتھ شروع ہونے والی جنگ، مسلسل کشیدگی اور پابندیوں میں اضافے کے باوجود گزشتہ چھ ماہ کے دوران ملک سے 51 لاکھ 40 ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات برآمد کی گئی ہیں۔
ایران کی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق محکمہ' بنادرو بحری امور' کے ڈائریکٹر جنرل حسینی تختی نے پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کے حوالے سے بیان دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں شروع ہونے والی جنگ اور مسلسل کشیدگی کے ساتھ ساتھ پابندیوں میں اضافے کے باوجود، ایران سے پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کبھی نہیں رکیں اور بدستور جاری رہی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب واقع صوبہ ہرمزگان کے شہر بندر عباس میں قائم شہید رجائی بندرگاہ سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات جاری ہیں۔
حسینی تختی نے کہا ہے کہ" 21 مارچ سے شروع ہونے والے ششماہی دورانیے میں جہازوں کی آمدورفت اور مال برداری سے متعلق 325 سفریکارڈ کیے گئے۔ ان سفروں کے ذریعے 51 لاکھ 40 ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات برآمد کی گئی ہیں۔“
واضح رہے کہ 21 مارچ کو ایران میں سال کا پہلا دن تصّور کیا جاتا ہے۔














