دنیا
2 منٹ پڑھنے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
یوکرینی حکام نے مختلف علاقوں میں 12 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی جبکہ روسی حکام نے ڈرون کے ملبے کے گرنے سے نقصانات کی خبر دی ہے۔
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
[فائل] 8 ستمبر 2026 کو کیف میں روسی فضائی حملے کے بعد فائر فائٹرز ایک گودام میں لگی آگ بجھاتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ (اے اے)

روس اور یوکرین نے جمعہ کی شب ڈرون حملوں کا تبادلہ کیا، یوکرینی حکام نے مختلف علاقوں میں 12 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی جبکہ روسی حکام نے ڈرون کے ملبے کے گرنے سے نقصانات کی خبر دی ہے۔

کیف میں ایک روسی ڈرون حملے میں پانچ افراد زخمی ہوئے جن میں تین بچے بھی شامل ہیں، کیف  شہری عسکری انتظامیہ  کے سربراہ تیمور تکاچینکو  کا کہنا ہے کہ حملے میں   ایک مکان تباہ اور ایک کو نقصان پہنچا ہے۔

یوکرینی  فضائیہ نے کہا کہ روسی افواج نے کل شب 93 ڈراون لانچ کیے اور فضائی دفاع نے 69 ڈراون یا تو مار گرائے یا جیم کر دیے۔

یوکرین بھر میں حملوں کی اطلاعات

خرکیف کے علاقے میں متعدد روسی حملوں کے دوران تین افراد زخمی ہوئے، علاقائی دفترِ اٹارنی کا کہنا ہے کہ رہائشی املاک،  عمارتیں اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

یوکرینی داخلہ وزارت  نے بتایا ہے کہ زاپوریژیا میں ایک روسی حملے میں ایک شاپنگ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا ، جس  سے ایک شخص زخمی ہوا اور جائے وقوعہ پر  آگ  بھڑک اٹھی۔ امدادی کارکنوں نے بعدازاں آگ بجھا دی۔

اودیسا کے علاقے میں گورنر اولے کیپر کے بقول شہری انفراسٹرکچر پر جسے انہوں نے 'بڑاحملہ' قرار دیا، تین مزید افراد زخمی ہوئے۔ رہائشی علاقے، ایک ادارہ، اسٹوریج ٹینک اور گوداموں کو نقصان پہنچا۔

یہ تازہ حملے ایک وسیع روسی حملہ مہم کے بعد ہوئے جن کے بارے میں یوکرینی حکام نے کہا کہ جمعرات کو ملک بھر میں شہری ہلاک اور زخمی ہوئے۔

ماسکو نے سینکڑوں یوکرینی ڈرونز کی اطلاع دی

 ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانن نے کہا کہ 350 سے زائد یوکرینی ڈرون ماسکو کی طرف داغے گئے جن میں سے بیشتر دارالحکومت تک پہنچنے سے پہلے تباہ کر دیے گئے اور 64 کو ماسکو کے قریب   ناکارہ بنایا گیا۔

علاقائی گورنر یوری سلیوسر نے کہا کہ روستووف کے علاقے میں ڈراون کا ملبہ گرنے سے فلیٹس اور نجی گاڑیوں کو  نقصان  پہنچا۔

روسی  وزارتِ دفاع نے کہا کہ اس کی افواج نے روسی سرزمین، ایزوف اور  بحیرہ اسود  کے علاقوں، اور یوکرین کے روس کے زیرِ قبضہ کریمیا کے اوپر 629 یوکرینی فکسڈ وِنگ ڈرونز کو روکا اور تباہ کیا۔

دونوں فریقین کے دعووں کی آزادانہ طور پر تصدیق ممکن نہیں  بن سکی۔

 

دریافت کیجیے
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے