مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
ایران نے اب تک خلیج کے امریکی اڈوں پر ہزاروں ڈرون حملے کیے:رپورٹ
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، ایران نے 28 فروری سے کم از کم 5,471 میزائل اور ڈرون حملے کیے جن کا ہدف امریکی اڈے اور سات عرب ممالک میں اہم مقامات بنے
ایران نے  اب تک خلیج کے امریکی اڈوں پر ہزاروں ڈرون حملے کیے:رپورٹ
امریکہ -ایران / AP

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، ایران نے 28 فروری سے کم از کم 5,471 میزائل اور ڈرون حملے کیے جن کا ہدف امریکی اڈے اور سات عرب ممالک میں اہم مقامات بنے۔

جیسے جیسے ایران پر  امریکی-اسرائیلی حملوں کے  جواز میں  تہران کے جوابی اقدامات جاری ہیں، خلیجی ممالک کے متعدد حساس مقامات کو  بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

متاثرہ ممالک کی وزارتِ دفاع اور سرکاری اطلاعاتی مراکز سے جمع کردہ معلومات کے مطابق متحدہ عرب امارات سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

امارات کی وزارتِ دفاع نے کہا کہ حملوں کے آغاز سے اس کے دفاعی نظاموں نے 414 بیلسٹک میزائل، 15 کروز میزائل اور 1,914 ڈرون روک لیے یا ناکارہ  بنا دیئے ۔

کویت نے کہا کہ اس نے 309 بیلسٹک میزائل اور 616 ڈرون روکے۔

بحرین کی دفاعی فورس کے جنرل کمانڈ نے کہا کہ اسی عرصے میں 174 میزائل اور 391 ڈرون ناکارہ کیے گئے۔

قطر کی وزارتِ دفاع نے رپورٹ کیا کہ ملک کو 206 بیلسٹک میزائل اور 93 ڈرون حملوں کا سامنا رہا۔

اردن کی فوج نے کہا کہ تنازع کے دوران 262 میزائل اور ڈرون حملے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

سعودی عرب نے کہا کہ کم از کم 52 میزائل اور 1,006 ڈرون اس کے علاقے کو نشانہ بنا چکے ہیں۔

عمان نے کہا کہ اس پر 19 ڈرون حملے ہوئے۔

علاقائی کشیدگیاں جاری ہیں جب سے اسرائیل اور امریکہ نے 28 فروری کو ایران کے خلاف حملہ شروع کیا، جس سے اب تک 1,340 سے زائد لوگ ہلاک ہوئے، جن میں اس وقت کے رہبرِ  اعلی  آیت اللہ علی خامنہ ای بھی شامل ہیں۔

ایران نے جواب میں ڈرون اور میزائل حملے کیے جن کے اہداف میں اسرائیل، اردن، عراق اور وہ خلیجی ممالک شامل ہیں جن میں امریکی فوجی اڈے موجود ہیں، جن کے نتیجے میں جانی نقصان اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا اور عالمی منڈیوں اور ہوابازی میں خلل پیدا ہوا۔

 

دریافت کیجیے
آبنائے ہرمز کا نام آبنائے ٹرمپ ہونا چاہیئے:ٹرمپ
اردن کے امریکی اڈے پر ایران کا حملہ،تفصیلات سامنے آ گئیں
امریکہ کے ایرانی ٹینکروں پر حملے، مشرق وسطی میں تناؤ بڑھ گیا
نیتین یاہو نے مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کیا ہے:نفتالی بینیٹ
حماس کا اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کے شواہد چھپانے کا الزام
حوثیوں کے  حملے، سعودی عرب کی مذمت
اسرائیلی حملوں میں جنوبی لبنان میں دو شیرخوار بچوں سمیت کم از کم 11 افراد لقمہ اجل
ہم پر پابندیاں لگانے سے امریکہ کو زیادہ نقصان ہوگا:ایران
اسرائیل کی جنوبی شام پر بمباری
یمنی فوج کا شمالی الجوف میں حوثی فوجی کیمپ پر حملہ
ایران:امریکی حملوں کی مذمت،جوابی کاروائی کی دھمکی
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور
صدر ایران پیزشکیان: "اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل کرے تو ایران بھی فوری طور پر اقدام کرے گا"
امریکی پابندیوں کے خلاف یورپ کی خاموشی مایوس کن ہے:ایران
امریکہ نےعراق کے لیے800 ملین ڈالر کےدفاعی پیکیج کی منظوری دے دی
ابوظہبی حکومت:ایران باز رہے ،جواب سخت ہوگا
اسرائیلی وزیر بن گویر نے فلسطینی خواتین قیدیوں کی تذلیل کی
فوجی تنصیب کو وسعت دینے کی خاطر فلسطینی زمین غصب کر لی
پیزشکیان: اگر امریکہ اسلام آباد معاہدے پر عمل کرتا ہے تو آبنائے ہرمز کھل سکتی ہے