ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ: پانچواں انطالیہ ڈپلومیسی فورم عالمی رہنماوں کی میزبانی کے لئے تیار
پانچواں انطالیہ ڈپلومیسی فورم 17 سے 19 اپریل کی تاریخوں میں منعقد ہوگا اور 20 سے زیادہ سربراہانِ مملکت اور 50 سے زیادہ غیر ملکی وزراء کی میزبانی کرے گا
ترکیہ: پانچواں انطالیہ ڈپلومیسی فورم عالمی رہنماوں کی میزبانی کے لئے تیار
[فائل تصویر: انطالیہ ڈپلومیسی فورم] انطالیہ ڈپلومیسی فورم 2026 میں 40 سے زائد سیشنز منعقد ہوں گے جن میں عالمی سیاسی اور اقتصادی مسائل پر گفتگو کی جائے گی۔

ترکیہ کا سیاحتی شہر 'انطالیہ'، بین الاقوامی  سالانہ تقویم کے اہم ترین فورموں میں سے ایک میں شرکت کے لئے دنیا بھر کے رہنماوں، وزراء اور اعلیٰ حکام کے اجتماع کے ساتھ،  اپریل میں ایک بار پھر عالمی سفارت کاری کا مرکز بننے جا رہا ہے ۔

"مستقبل کی تشکیل، غیر یقینی صورتحال کا انتظام" کے مرکزی خیال کے ساتھ متوقع  'انطالیہ ڈپلومیسی فورم' ADF26'عالمی عدم استحکام سے نمٹنے اور بین الاقوامی سفارت کاری کے مستقبل کو سمت دینے کے لیے قائدین کو ایک پلیٹ فارم پر لائے گا۔

پانچواں انطالیہ ڈپلومیسی فورم 17 سے 19 اپریل کی تاریخوں میں  انطالیہ میں منعقد ہوگا۔ 2021 میں اپنے آغاز کے بعد سے، یہ فورم مکالمے، تعاون اور اعلیٰ سطحی سفارتی رابطوں کے لیے دنیا کے نمایاں ترین پلیٹ فارموں میں سے ایک کی حیثیت حاصل کر چُکا  ہے۔

رواں سال کے فورم میں 150 سے زائد ممالک کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔شرکاء میں سربراہان مملکت، وزراء اور بین الاقوامی تنظیموں کے اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔  ترکیہ وزارت خارجہ  ذرائع کے مطابق فورم میں 20 سے زائد صدور، 15 نائب صدور اور 50 سے زائد وزرائے خارجہ کی شرکت متوقع ہے۔

توقع ہے کہ یہ فورم بین الاقوامی تنظیموں کے تقریباً 75 نمائندوں سمیت 460 سے زائد اعلیٰ سطحی شرکاء اور تقریباً 5 ہزار مہمانوں کو یکجا کرے گا۔ ذرائع کے مطابق ADF26 میں وسیع جغرافیائی نمائندگی ہوگی اور شرکت کرنے والے سربراہان مملکت میں سے تقریباً نصف کا تعلق افریقہ اور یورپ سے ہوگا۔ وزرائے خارجہ میں 40 فیصد افریقہ، 35 فیصد یورپ اور 22 فیصد ایشیا سے ہوں گے۔

درجنوں نشستوں میں عالمی مسائل پر بحث ہوگی

پروگرام میں 40 سے زائد نشستوں اور قائدین کی سطح کے پینل مباحثے شامل ہوں گے جن میں عالمی تبدیلیوں، غیر یقینی صورتحال اور بدلتے ہوئے علاقائی توازن پر بات کی جائے گی۔ مباحث اور ملاقاتوں میں بدلتے ہوئے عالمی نظام کو تشکیل دینے والے سیاسی، معاشی، ماحولیاتی اور تکنیکی چیلنجوں  کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

فورم کے ضمنی اجلاس میں بلقان امن پلیٹ فورم، غزہ، ترک ریاستوں، اور ترکیہ، پاکستان، سعودی عرب اور مصر کی شرکت سے ایک اہم چہار فریقی اجلاس نمایاں رہیں گے۔

دریافت کیجیے
آبنائے ہرمز کو بطور ہتھیار  استعمال نہیں کیا جانا چاہیئے:فیدان
بیلجیئم ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے:میکسیم پرِیوُو
ترکیہ عالمی دفاعی طاقت کے طور پر اُبھر رہا ہے، صدر ایردوان
دائمی جنگ بندی کےلیے امریکہ-ایران تعمیری قدم اٹھائیں:ترکیہ
اسرائیل کی توسیعی پالیسیاں علاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہی ہیں، صدر ایردوان
ہسپانوی وزیر اعظم سانچیز،طیارے میں فنی خرابی کے باعث انقرہ میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد روانہ
صدر ایردوان کی طرف سے TRT کی 62 ویں سالگرہ کی مبارکباد اور کثیر السانی خدمات کی پذیرائی
ترکیہ اور اسپین کا مطالبہ: مشترکہ مؤقف اختیار کیا جائے
ترکیہ: فیدان کی اپنے ایرانی اور پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات
ترکیہ: صدر اردوعان کا خصوصی پیغام
صدر یورپی یونین کمیشن کے ترکیہ کے حوالے سے تبصرے 'افسوسناک' ہیں: ترک وزیرِ خارجہ
ترکیہ اسرائیلی جنگی کوششوں کے باوجود 'محتاط اور مثبت' موقف پر اٹل ہے: ایردوان
ترکیہ کو F-35 پروگرام میں واپس آجانا چاہیئے: امریکی سفیر
ترکیہ عالمی تجارتی راہداریوں پر نگاہ رکھے ہوئے ہے: شیمشیک
پاکستانی وزیر اعظم انطالیہ سے صدر ایردوان  کے لیے تعریفی الفاظ اور دوستی کے پیغامات کے ساتھ روانہ
اسرائیل سیکورٹی کو بہانہ بنا کر 'زمینوں پر مزید قبضہ' کر رہا ہے، ترک وزیر خارجہ فیدان
ترک وزیر خارجہ کی امریکہ۔ایران معاہدے کے ایجنڈے پر مصر، پاکستان اور سعودی عرب کے ہم منصبوں سے ملاقات
ایردوان: ایران پر غیر قانونی حملوں سے علاقائی سیکیورٹی خطرات میں اضافہ ہوا ہے
صدر رجب طیب ایردوان کی پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات
انطالیہ ڈپلومیسی فورم 2026 شروع ہوگیا