دنیا
2 منٹ پڑھنے
روسی حملے میں 3 بچوں سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے: یوکرین
مشرقی یوکرین کے  شہر بوگودوخِیف پر روسی حملے میں تین بچوں سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے
روسی حملے میں  3 بچوں سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے: یوکرین
یوکرین-روس / Reuters

ایک اہلکار نے کہا ہے کہ مشرقی یوکرین کے  شہر بوگودوخِیف پر روسی حملے میں تین بچوں سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔

علاقائی فوجی سربراہ اولیگ سینیگوبوف کے مطابق،  ایک سال کے دو  لڑکے اور ایک دو سالہ لڑکی روسی حملے کے نتیجے میں ہلاک  ہو گئے۔

سینیگوبوف نے ٹیلیگرام پر کہا کہ بچوں  سمیت  اسی گھر میں موجود ایک 34 سالہ مرد بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  ہلاک ہو گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک 74 سالہ خاتون زخمی ہوئی اور اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ایک پہلے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ حملے میں ایک 35 سالہ حاملہ خاتون بھی زخمی ہوئی ہے۔

بوگودوخِیف  خارکیف  میں واقع ہے جہاں حالیہ دنوں میں روسی افواج نے نقل و حمل اور توانائی کے انفراسٹرکچر پر حملے تیز کر دیے ہیں۔

دریں اثناء،گزشتہ شب ڈرون حملے سے روس کے جنوبی علاقے وولگوگراد میں ایک صنعتی ادارے کے احاطے میں آگ بھڑک اٹھی۔

ریاستی گورنر اندری بوچاروف نے ٹیلیگرام پر کہا کہ روسی وزارتِ دفاع کے  فضائی  دفاعی یونٹس وولگوگراد علاقے میں توانائی اور شہری انفراسٹرکچر کے تنصیبات پر ڈرونز حملے کو پسپا کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حملے سے ایک رہائشی عمارت کو نقصان پہنچا اور ڈرون کے ملبے کا ٹکڑا کنڈرگارٹن کے احاطے میں بھی گرا۔

 البتہ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"