ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
سعودی-ترک سرمایہ کاری فورم شروع ہو گیا
ترکیہ۔سعودی عرب دو طرفہ تجارتی حجم مختصر مدت میں 10 بلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے: وزیر تجارت عمر بولات
سعودی-ترک سرمایہ کاری فورم شروع ہو گیا
فورم میں 200 سے زائد کمپنیوں پر مشتمل ایک ترک وفد شامل ہے جو سعودی عرب کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ / Others

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان کے دورہ سعودی عرب سے قبل ریاض میں سعودی عرب۔ ترکیہ سرمایہ کاری فورم کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

الاخباریہ ٹی وی کے مطابق افتتاحی اجلاس سے خطاب میں سعودی عرب کے  وزیرِ  سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے منگل کے روز ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے کہا  ہےکہ "اس دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو شراکت داری کے ایک بلند تر درجے تک پہنچانا ہے۔ دونوں فریق مضبوط تعلقات سے گہرے اسٹریٹجک رشتے کی طرف بڑھنا چاہتے ہیں"۔

خالد بن عبدالعزیز الفالح نے کہا ہےکہ فورم میں 200 سے زائد کمپنیوں پر مشتمل ایک ترک کاروباری وفد شریک ہے۔ یہ وفد سعودی عرب کے ساتھ تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری  تعلقات کے فروغ میں دلچسپی رکھتا ہے۔ علاوہ ازیں  ترک کمپنیوں کے چند علاقائی دفاتر کے نمائندے بھی شامل  ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ "ترک فریق کی بھرپور شرکت دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک ساجھے داری کی گہرائی کی عکاسی کرتی  اور اقتصادی تعاون اور نجی شعبے کے اہم کردار کو اجاگر کرتی ہے"۔

10 بلین ڈالر  تجارتی حجم کا ہدف

فورم سے خطاب میں ترکیہ کے  وزیر تجارت عمر بولات نے کہا  ہے کہ ترکیہ۔سعودی عرب دو طرفہ تجارتی حجم مختصر مدت میں 10 بلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

انہوں  نے کہا  ہےکہ صدر اردوعان کا یہ دورہ وزارتوں اور کاروباری تنظیموں کے درمیان متعدد معاہدوں کا سبب بنے گا۔یہ معاہدے ترکیہ۔سعودی عرب تعلقات کو بہت اعلیٰ سطح تک پہنچائیں گے اور اقتصادی روابط کو مضبوط کریں گے۔

بولات نے کہا  ہےکہ "دونوں رہنماؤں نے 10 بلین ڈالر  کا قلیل مدتی اور 30 بلین ڈالر کا طویل مدتی تجارتی ہدف مقرر کیا ہے۔ امید ہے کہ 2026 کے دوران  ہم اپنا 10 بلین ڈالر کا ہدف حاصل کرلیں گے"۔

انہوں نے شرکاء کو یاد دلایا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تجارتی حجم پہلے ہی 8.6 بلین ڈالر سےبڑھ چکا ہے۔

دریافت کیجیے
ترکیہ -لیبیا معاہدہ،ترک دفتر خارجہ کا خیر مقدم
ایران: "ہمارے ملک سے افزودہ یورینیم کا ایک گرام تک باہر نہیں بھیجا جائے گا"
مسک نے یوکرینی فوج کے زیرِ استعمال اسٹارلنک سروس کی رفتار محدود کر دی
امریکہ: ٹرمپ نے اپنے دوسرے صدارتی دور میں 3 لاکھ ویزے منسوخ کئے ہیں۔
ترک وزیر دفاع قطر روانہ، دفاعی صنعتی معاہدے پر دستخط کریں گے
ایرانی پاسدارانِ انقلاب:" آبنائے ہرمز میں ایک امریکی MQ-9 ڈرون کو گرا دیا گیا ہے"
امریکہ: جے ڈی وینس نے نیتن یاہو کی حمایت سے انکار کردیا
کولومبیا:سونے کی کان پر تودہ گر گیا،14 افراد ہلاک متعدد زخمی
پوٹن اور شی پنگ سے ملاقات ہو سکتی ہے:ٹرمپ
ہمیں ایک کام ختم کرنا ہے ٹرمپ: نیتین یاہو
سوڈان: بس اسٹاپ پر ڈرون حملہ، 80 افراد ہلاک
یورپ کی بد امنی میں روس کا ہاتھ،کریملن نے مضحکہ خیز قرار دے دیا
یمنی میڈیا: حوثیوں کے یمن میں فوج تربیتیی کیمپ پر حملے میں 50 سے زیادہ افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے
یورپی سفارت کاروں پر حملے،یورپی یونین اور کینیڈا کی مذمت
تھائی لینڈ میں تیز بارشوں سے آنے والے سیلاب میں ایک مہینے میں 80 افراد ہلاک ہوگئے