سیاست
4 منٹ پڑھنے
عالمی ممالک کا احتجاج: اضافی محصولات کا نفاذ نا انصافی ہے
پچیس فیصد ٹیرف کا فیصلہ "انتہائی افسوسناک" ہے، ہم ملکی صنعتوں اور روزگار کے تحفظ کے لیے "تمام ممکنہ اقدامات" کریں گے: جاپان
عالمی ممالک کا احتجاج: اضافی محصولات کا نفاذ نا انصافی ہے
Japan's Prime Minister Shigeru Ishiba speaks during a meeting with cabinet ministers to discuss Japan's strategy in dealing with US tariffs in Tokyo
8 جولائی 2025

جاپان کے وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا نے منگل کے روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جاپان پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے کو "انتہائی افسوسناک" قرار دیا اور ملکی صنعتوں اور روزگار کے تحفظ کے لیے "تمام  ممکنہ اقدامات" کرنے کا عزم ظاہر کیاہے۔

کویوڈو خبر ایجنسی کے مطابق ایک سرکاری  اجلاس سے خطاب میں  ایشیبا نے کہا ہے کہ باہمی مفاد پر مبنی سمجھوتے  تک رسائی کے لئے دو طرفہ  مذاکرات جاری رہیں گے ۔

ٹرمپ نے بروز سوموار  جاری کردہ  اعلان میں کہا تھا کہ واشنگٹن یکم اگست سے جاپان، جنوبی کوریا اور ملائیشیا سے آنے والے سامان پر 25 فیصد محصولات  عائد کرے گا۔

صدر ٹرمپ کے منظور کردہ  ایگزیکٹو آرڈر  کے تحت دو طرفہ محصولات  کے نفاذ کی تاریخ کو یکم اگست تک بڑھا دیا گیا ہے۔

جاپان کے وزیر اعظم نے مزید کہا ہے کہ ان کی حکومت دو طرفہ مذاکرات کو ترجیح دے گی۔

ملائیشیا کا امریکہ کے ساتھ رابطے جاری رکھنے کا عزم

دوسری جانب،  واشنگٹن کے ملائیشین تجارتی سامان پر 25 فیصد ٹیرف کے نفاذ کا اعلان کرنے کے بعد،ملائیشیا  انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہم، "منصفانہ اور متوازن" تجارتی معاہدے کے حصول کے لیے، امریکہ کے ساتھ رابطے جاری رکھیں گے۔

مقامی انگریزی روزنامے ملے میل  کے مطابق  ملائیشیا وزارتِ سرمایہ کاری، تجارت اور صنعت نے کہا  ہےکہ ہم، امریکہ کے ساتھ دیرینہ اقتصادی شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں  اورہمیں  یقین  ہے کہ آزاد اور منصفانہ تجارت دونوں ممالک میں ترقی اورشرح  روزگار  کے لئے مفید ثابت ہو گی۔

وزارت نے کہا ہے کہ "ہماری  کوششیں ملائیشیا کے، دو طرفہ شکل میں  منصفانہ اور پائیدار نتیجے کے حصول کا خواہشمند ہونے  کی عکاس ہیں"۔

کوالالمپور نے اس بارے میں بھی خبردار کیا ہے کہ یکطرفہ اقدامات کاروباری سرگرمیوں، رسدی زنجیر اور سرمایہ کاری کے بہاؤ میں خلل ڈال سکتے ہیں۔

ملائیشیا نے کہا  ہےکہ ہم، مقامی کاروباروں، ملازموں اور صارفین کو مذکورہ نئے محصولات کے اثرات  سے بچانے کے لیے "تمام ضروری اقدامات" کریں گے۔

جنوبی کوریا ٹیرف مذاکرات تیز کرے گا

جنوبی کوریا نے منگل کے روز جاری کردہ بیان میں کہا  ہےکہ ہم، دوطرفہ مفادات کے حامل معاہدے،  تک رسائی کے لئے امریکہ کے ساتھ ٹیرف مذاکرات کو تیز کر دیں گے۔

کوریاحکومت نے جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ  ہم سمجھتے ہیں کہ امریکی انتظامیہ نے جنوبی کوریا کے لیے 25 فیصد ڈیوٹی سمیت دو طرفہ محصولات  کے نفاذ کو یکم اگست تک معطل کر دیا ہے۔ ہم تجارت کی  غیر یقینی صورتحال کے فوری  حل کے لیے امریکہ کے ساتھ مذاکرات تیز کردیں گے ۔

مزید کہا گیا ہے کہ "ہم امریکہ کے ساتھ تجارتی خسارے میں کمی کے لیے مقامی ادارہ جاتی نظام میں بہتری لائیں گے  اور ریگولیٹری  اصلاحات کریں گے۔ علاوہ ازیں ہم  اپنی اہم صنعتوں کی ترقی کے لیے دو طرفہ اور بہتر پیداواری  شراکت داری کو فروغ دیں گے ۔

اسی تناظر میں جنوبی کوریا کے مشیر برائے قومی سلامتی  'وی سنگ لک' نے امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو سے کہا ہے کہ سیول امید کرتا ہے کہ تمام زیر التوا مسائل میں باہمی فائدے پر مبنی نتیجے کے حصول کی خاطر  صدر  ٹرمپ اور صدر لی جے میونگ کے درمیان جلد ہی ایک سربراہی اجلاس منعقد ہو گا۔

جنوبی کوریا صدارتی دفتر کے مطابق "وی نے،واشنگٹن میں ایک ملاقات کے دوران،  دو طرفہ اتحاد کو مضبوط کر کے  ٹیرف مذاکرات میں مثبت پیش رفت کی ضرورت پر زور دیا اور دونوں فریقوں کے درمیان مسلسل تعاون کی امید ظاہر کی ہے"۔

امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی وی سے اتفاقِ رائے کا اظہار کیا  اور امید ظاہر کی  ہےکہ دونوں ممالک یکم اگست کو ٹیرف کے  نفاذ تک کسی تجارتی معاہدے تک پہنچنے کے لیے قریبی رابطے میں رہیں گے۔

بنگلہ دیش۔امریکہ مذاکرات

بنگلہ دیش یکم اگست سے اپنے سامانِ تجارت  پر 35 فیصد ٹیرف کے نفاذ کے بعد امریکہ کے ساتھ ایک اور مذاکراتی دور  شروع کرے گا۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق بنگلہ دیش کے مشیرِ تجارت 'شیخ بشیرالدین' اور مشیر برائے قومی سلامتی 'خلیل الرحمن' واشنگٹن میں ہیں اور امریکہ ۔بنگلہ دیش  تجارتی مذاکرات کی قیادت کر رہے ہیں ۔

دریافت کیجیے
مامدانی جیتے تو فنڈ بند کر دوں گا: ٹرمپ
سوڈان کا سیاسی عدم استحکام،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
روس اور چین بھی جوہری تجربات کرتے ہیں لیکن "اس بارے میں بات نہیں کرتے": ٹرمپ
تنزانیہ میں انتخابی احتجاجات پر تشدد واقعات میں بدل گئے، 'سینکڑوں افراد ہلاک'
ٹرمپ نے 2028 کے بعد اقتدار میں رہنے کے لیے نائب صدر کے عہدے پر انتخاب لڑنے سے انکار کر دیا
ملائیشیا: کمبوڈیا-تھائی لینڈ امن معاہدے اور غزہ منصوبے میں ٹرمپ  کے کردار کو سراہتا ہے
روس-امریکہ سربراہی اجلاس کا دارومدار امریکی فیصلے پر ہے، لاوروف
روسی صدر کے ایلچی امریکہ میں،ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
پوتن کے نمائندے کا دعویٰ، یورپ کی طرف سے کیف کو امن مذاکرات میں تاخیر کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے
ٹرمپ نے بائیڈن کے دور کے حکام پر امریکی قانون سازوں کی پوشیدہ نگرانی کی منظوری دینے کا الزام لگایا
امریکا غزہ میں بین الاقوامی افواج کی تعیناتی پر غور کر رہا ہے، مارکو روبیو
حماس: ہم تمام فلسطینی گروہوں کے ساتھ قومی مذاکرات کے لیے تیار ہیں
ٹرمپ: میں نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے ساتھ تجارت اور روسی تیل پر بات چیت کی ہے
میکابی تل ابیب نے اسٹن ویلا کے شائقین پر پابندی کے بعد اپنے بیرون ملک میچوں کو رد کرنے کا فیصلہ کیا۔
چین کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی پر ترکیہ اور قطر کی پذیرائی
امریکہ کے ساتھ 'پوتن-ٹرمپ ٹنل' سے قارات کو جوڑنے کے لیے مذاکرات شروع