سیاست
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ: صدارتی محکمہ مواصلات کے نئے سربراہ 'برہان الدین دُران'
ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ برہان الدین دُران کو صدارتی محکمہ مواصلات کا نیا ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا
ترکیہ: صدارتی محکمہ مواصلات کے نئے سربراہ 'برہان الدین دُران'
Burhanettin Duran succeeds Fahrettin Altun, who held the post since July 25, 2018. / User Upload

ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ برہان الدین دُران کو صدارتی محکمہ مواصلات کا نیا  ڈائریکٹر  مقرر کر دیا گیا ہے۔

جمعرات کی صبح سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والے صدارتی فرمان کے مطابق "برہان الدین دُران'فخرالدین آلتون' کی جگہ لیں گے جو  25 جولائی 2018 سے اس عہدے پر فائز  تھے۔ آلتون کو  ترکیہ کے ادارہ برائے  انسانی حقوق و مساوات  TİHEK کا سربراہ متعین کر دیا  گیا ہے۔

دُران نے استنبول باسفورس  یونیورسٹی سے شعبہ سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات میں فارغ التحصیل ہونے کے بعد بلکینٹ یونیورسٹی سے سیاسیات میں پی ایچ ڈی کی۔

انہوں نے پہلے سیٹا فاؤنڈیشن کے جنرل کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے  خدمات سرانجام دیں اور 2018 میں انہیں صدارتی سلامتی اور خارجہ پالیسی کونسل میں شامل کیا گیا۔ مئی 2024 میں انہیں نائب وزیر خارجہ متعین کیا گیا۔

فخر الدین آلتون نے اپنے عہدے سے سبکدوشی اور نئی تقرری کی تصدیق ایک سوشل میڈیا بیان  میں کی ہے۔بیان میں انہوں نے ان پر اعتماد اور ان کی حمایت کے لیے صدر رجب طیب اردوعان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "میں دل کی گہرائیوں سے صدر رجب طیب اردوعان  کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اس عہدے کے قابل سمجھا۔ میں اپنے خاندان کا، ترکیہ مواصلاتی ماڈل پر انتھک محنت محنت کرنے والے ساتھیوں کا اور ان تمام میڈیا  اراکین کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں  جو سچائی کی جدوجہد میں ثابت قدم رہے۔"

انہوں نے دُران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ "برہان الدین دُران کے  ساتھ ہم  نےکئی سال تک مل کر  کام کیا ہے۔ وہ  میرے قابل قدر ساتھی اور بھائی ہیں"۔

دریافت کیجیے
امریکہ، ہم نے ایران کے ڈراؤنز مار گرائے ہیں
جنوبی فلپائن میں ہولناک زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 61 تک پہنچ گئی
فلسطینی فٹبال  چیف ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے امریکی ویزے سے محروم
سروے کے مطابق نتن یاہو کی لیکود پارٹی کی حمایت ایک سال کی کم ترین سطح پر
امریکہ یورپ میں نیٹو کے لیے تعینات طیاروں اور جنگی جہازوں  کی تعداد میں گراوٹ لائے گا
جنوبی کوریا نے ورلڈ کپ کا آغاز فتح سے کیا
ٹرمپ: 'عظیم' معاہدہ ہونے کو ہے، ایران: فیصلہ ابھی حتمی نہیں ہے
ترک ہلال احمر عالمی انسانی دوستانہ کوششوں کی بدولت مظلوم انسانوں کے دلوں میں گھر کر رہا ہے: ایردوان
ایران: ہم  نے 18 اہم امریکی فوجی اہداف پر حملے کئے ہیں
ٹرمپ: تہران انتظامیہ نے مجھے فون کیا ہے
فلپائن: زلزلہ زدہ دیہات میں فاقہ کشی کا سامنا
ڈاکٹر حسام ابو صفیہ: "مجھے رہا کیا جائے"
ہم نے اردن میں امریکی اڈّوں کو نشانہ بنایا ہے: ایران
ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو پانی کی ایک بوند نہ ملے:بھارت
یونان نے مہاجرین کی بے دخلی کا قانون منظور کر لیا