مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
آبنائے ہرمز سے جس نے گزرنے کی کوشش کی نشانہ بنےگا :ایران
ایران نے کہا کہ اس نے مارچ 2026 کے اوائل میں حقیقتاً  آبنائے  ہرمز بند کر دی تھی، جو کہ اس کے علاقے پر امریکی اور اسرائیلی مشترکہ فوجی حملوں کے جواب میں تھا اور خبردار کیا کہ کوئی بھی جہاز جو گزرنے کی کوشش کرے گا اسے نشانہ بنایا جائے گا
آبنائے ہرمز سے جس نے گزرنے کی کوشش کی نشانہ بنےگا :ایران
آبنائے ہرمز / Reuters

ایران کی مسلح افواج نے دوبارہ کہا   ہے کہ وہ اسٹریٹجک  آبنائے  ہرمز کا کنٹرول برقرار رکھتی ہیں امریکہ یا دیگر ممالک کو جو ایران پر حالیہ حملوں میں ملوث ہیں اس اہم سمندری گزرگاہ سے گزرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔

ایران نے کہا کہ اس نے مارچ 2026 کے اوائل میں حقیقتاً  آبنائے  ہرمز بند کر دی تھی، جو کہ اس کے علاقے پر امریکی اور اسرائیلی مشترکہ فوجی حملوں کے جواب میں تھا اور خبردار کیا کہ کوئی بھی جہاز جو گزرنے کی کوشش کرے گا اسے نشانہ بنایا جائے گا۔

اس بندش نے اس اہم گزرگاہ کے ذریعے تجارتی آمد و رفت کو شدید متاثر کیا ہےجو عام طور پر دنیا کی توانائی کی ترسیلات کا تقریباً 20 فیصد سنبھالتی ہے، جس کے باعث تیل کی قیمتیں $120 فی بیرل تک پہنچ گئیں۔

بندش کو روکنے کی کوشش میں، امریکہ نے بتایا کہ اس نے اس اسٹریٹجک گذرگاہ کے نزدیک متعدد ایرانی بحری جہاز نشانہ بنائے اور تباہ کیے جن میں کم از کم 16 سرنگ  بچھانے والے جہاز بھی شامل ہیں۔

الگ طور پر، برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) نے رپورٹ کیا کہ متحدہ عرب امارات کی جبل علی بندرگاہ کے تقریباً 65 کلومیٹر شمال میں ایک کنٹینر شپ کو “نامعلوم شے” نے نشانہ بنایا، جس سے جہاز پر  معمولی  سی آگ لگی۔

ایک بیان میں، UKMTO نے کہا کہ جہاز کے کپتان نے اطلاع دی کہ کنٹینر شپ پر ایک غیر شناخت شدہ چیز لگی اور جہاز پر  آگ بھڑک اٹھی ۔

تنظیم نے مزید کہا کہ تمام عملے کے ارکان محفوظ ہیں اور اب تک کسی ماحولیاتی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

بیان کے مطابق، حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں موجود جہازوں کو احتیاط سے چلنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع UKMTO کو دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایران نے  آبنائے ہرمز میں ایک تھائی رجسٹرڈ تجارتی جہاز کو بھی نشانہ بنایا، جس میں  عملے کے  کئی ارکان جہاز میں پھنس گئے جس پر بنکاک نے احتجاج کیا۔

 

دریافت کیجیے
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز
نارویجیئن وزیر  خارجہ کا دورہ پاکستان،اہم امور پر  تبادلہ خیال
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا اسرائیلی دعوی مشکوک ہے:سی آئی اے
فرانس: ایران مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
کولومبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان
لبنان میں ہماری فوج تعینات رہے گی:یسرائیل کاتز
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز