مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
ایران کا فریگیٹ تباہ ،امریکہ کو شدید پچھتاوا ہوگا:ایران
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے الزام لگایا کہ امریکہ نے سری لنکا کے قریب ایک ایرانی بحری جہاز کو ڈبو کر  زیادتی کی ہے اور خبردار کیا کہ امریکہ اس  پر 'شدید پچھتاوا' محسوس کرے گا
ایران کا فریگیٹ تباہ ،امریکہ کو شدید پچھتاوا ہوگا:ایران
ایران-امریکہ / Reuters

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے الزام لگایا کہ امریکہ نے سری لنکا کے قریب ایک ایرانی بحری جہاز کو ڈبو کر  زیادتی کی ہے اور خبردار کیا کہ امریکہ اس  پر 'شدید پچھتاوا' محسوس کرے گا۔

انہوں نے اسے X پر پوسٹ کیا  کہ امریکہ نے سمندر میں  ظلم کیا ہے، جو ایران کے ساحل سے 2,000 میل دور ہے۔ فریگیٹ 'دینا'، جو بھارت کی بحریہ کی مہمان تھا اور اس میں تقریبا 130 ملاح سوار تھے،  اسے  بین الاقوامی پانیوں میں بغیر وارننگ کے نشانہ بنایا گیا' ۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اس  پر شدید پشیمان ہو گا۔

یہ تبصرے اس وقت سامنے آئے جب امریکی حکام نے تصدیق کی کہ ایک امریکی آبدوز  نے بحر ہند میں ایرانی فریگیٹ IRIS Dena کو ٹارپیڈو مار کر ڈبو دیااور اسے واشنگٹن کی ایران کے خلاف بڑھتی ہوئی جنگ کا حصہ قرار دیا گیا۔

امریکی جنگی سکریٹری پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ اس حملے نے امریکی افواج کی پہنچ کو ظاہر کیا اسے 'خاموش موت' قرار دیا اور کہا کہ جہاز نے سمجھا تھا کہ وہ بین الاقوامی پانیوں میں محفوظ ہے۔

سری لنکا کے حکام نے کہا کہ بدھ کی صبح سویرے جہاز نے بندرگاہی شہر گال کے قریب تقریباً 40 کلومیٹر جنوب میں ہنگامی کال کی۔

امدادی  ٹیموں نے 32 عملے کے ارکان کو بچا لیا، مگر درجنوں لاپتہ رہ گئے اور حکام کو خدشہ تھا کہ کم از کم 80 ملاح ہلاک ہو سکتے ہیں۔

بحری طیاروں اور گشتی کشتیوں نے تلاش جاری رکھی، جب کہ سری لنکا کے حکام نے کہا کہ ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے تک جہاز مکمل طور پر ڈوب چکا تھا اور مقام پر صرف تیل بچا ہوا تھا۔

سری لنکا جس نے مشرقِ وسطیٰ کے تنازعے میں غیرجانبداری کا اعلان کیا ہوا ہے اس نے بین الاقوامی بحری ذمہ داریوں کے تحت ہنگامی کال کا جواب دیا ہے ۔

 

دریافت کیجیے
سربراہ فوج کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام ایران جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں
تھائی لینڈ میں ایک نوجوان نے اپنے دادا دادی کو قتل کرنے کے بعد اسکول میں دھاوا بول دیا
روس کے وائلڈبیریز ہب پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
یونیسف: غزہ میں فائر بندی کے بعد سے 300 بچوں قتل کئے جا چُکے ہیں
پاکستان: وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر
سلامتی کونسل کی طرف سے پاکستان میں ہونے والے خونریز دہشت گردانہ حملے کی مذّمت
ایرانی مذاکرات کار: امریکہ 'لوپ تھیٹر ڈپلومیسی' میں مصروف ہے
حوثی حملوں میں 58 یمنی فوجی ہلاک، سعودی عرب میں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات
اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینیوں پر حملہ،متعدد زخمی
جاپان: ہیروشیما پر امریکی ایٹمی بمباری کی 81 ویں سالانہ یاد
جاپان کی وزیر اعظم کا غیر جوہری اصولوں کو برقرار رکھنے کے واضح وعدے سے گریز
سی آئی اے نے کیوبا کے لیے پوشیدہ ٹاسک فورس تشکیل  دے دی
یکاترینبرگ کے قریب کار دھماکہ، روسی ڈرون بنانے والی کمپنی کے سربراہ شدید زخمی
لبنانی مہاجرین اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں: اقوامِ متحدہ
امریکا نے برازیل کے سفیر کے ویزے کو منسوخ کر دیا