سیاست
3 منٹ پڑھنے
اسرائیل: تہران واشنگٹن کے ساتھ جوہری معاہدے کے حق میں نہیں
امریکی وطن سیکیورٹی سیکریٹری کرسٹی نوم نے کہا ہے کہ انہوں نے نیتن یاہو سے کہا ہے کہ وہ متحد رہیں اور عمل کو آگے بڑھنے دیں۔
اسرائیل: تہران واشنگٹن کے ساتھ جوہری معاہدے کے حق میں نہیں
US Homeland Security Secretary Kristi Noem visits Jerusalem / Reuters

امریکی  ملکی سلامتی  کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے صاف گوئی سے بات چیت کی۔

نوم نے فاکس نیوز کے پروگرام فاکس اینڈ فرینڈز میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا، "صدر ٹرمپ نے خاص طور پر مجھے یہاں بھیجا تاکہ وزیر اعظم کے ساتھ ان مذاکرات کے بارے میں بات کی جا سکے اور یہ واضح کیا جا سکے کہ ہمارا متحد رہنا اور اس عمل کو مکمل ہونے دینا کتنا اہم ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "یہ  دو ٹوک  گفتگو تھی۔"

یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایرانی اور امریکی وفود نے گزشتہ ہفتے روم میں پانچویں دور کے مذاکرات مکمل کیے، اور کچھ محدود پیش رفت کے آثار ظاہر ہوئے۔

صدر ٹرمپ نے اتوار کو کہا  تھاکہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں "سنجیدہ پیش رفت" ہوئی ہے اور ایک اور دور کے مذاکرات ہوں گے۔

ایران نے جوہری معاہدے کو مسترد کر دیا

اس سے قبل، ایران نے امریکہ کے ساتھ اپنے بالواسطہ جوہری مذاکرات کے دوران کسی عبوری معاہدے پر بات چیت کرنے کی تردید کی تھی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تہران میں ایک نیوز بریفنگ کے دوران کہا، "اگر امریکہ کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کو پرامن رکھنا ہے، تو یہ مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ہم نے کبھی فوجی جوہری صلاحیت حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی۔"

تاہم، انہوں نے خبردار کیا کہ "اگر مقصد ایران کو اس کے بنیادی حقوق، جیسے کم سطح پر یورینیم کی افزودگی، سے محروم کرنا ہے، تو ہم نہیں سمجھتے کہ ایسے مذاکرات کامیاب ہوں گے۔"

ترجمان نے ان بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کی بھی تردید کی جن میں کہا گیا تھا کہ تہران واشنگٹن کے ساتھ معاہدے کو سہل بنانے کے لیے تین سال کے لیے افزودگی معطل کر سکتا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا، "نہیں، ایسی کوئی بات بالکل بھی زیر غور نہیں ہے۔"

عمان تہران اور واشنگٹن کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام پر اہم تنازعات کو حل کرنے کے لیے ثالثی کر رہا ہے۔ پچھلے مہینے سے اب تک پانچ دور کے مذاکرات ہو چکے ہیں، جن میں سے تین مسقط میں منعقد ہوئے۔

ٹرمپ نے 2018 میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 کے جوہری معاہدے سے امریکہ کو نکال لیا تھا اور اب ایک "بہتر" معاہدہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
آئی آر جی سی: ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا ہے
ہم، ایران۔امریکہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے خواہش مند ہیں: فیدان
بحیرۂ کیسپین پائپ لائن کنسورشیم کے ٹرمینل پر دو آئل ٹینکروں پر حملے
جاپان: اب ہم ایٹمی موضوع پر "بات کرنے سے گریز نہیں کر سکتے"
اقوام متحدہ: غزہ کے بچوں میں تیزی سے خسرہ پھیل رہا ہے
یوکرین: روسی حملوں میں ایک شخص ہلاک اور 15 زخمی
امریکہ نے جزیرہ قشم کو بھی نشانہ بنایا
انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی
آبنائے ہرمز پر کسی بھی ریاست کا دعوی خودمختاری "بین الاقوامی قانون کے خلاف" ہے
بھارت کا نجی خلائی دور وکرم-1 کے آغاز کے ساتھ شروع
ایران نے کویت کے بجلی اور پانی کی پلانٹس پر حملے کیے جبکہ بحرین نے ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا
عراقی وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 48 تجارتی معاہدے کر لیے
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
یوکرین کے ڈراون حملے میں سات افراد ہلاک، 24 زخمی
ایران نے 7 راتوں سے جاری حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے