مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
ہم نے امریکی ایف۔35 مار گرایا ہے: ایران
طیارے کو تباہ کر دیا گیا ہے تاہم  پائلٹ کی عاقبت  کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے: آئی آر جی سی
ہم  نے امریکی ایف۔35 مار گرایا ہے: ایران
ایران کا دعویٰ ہے کہ اس نے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ایک امریکی F-35 مار گرایا۔ [فائل فوٹو] / Reuters

ایران کی انقلابِی فوج 'آئی آر جی سی' نے آج بروز جمعہ جاری کردہ بیان میں ملک کے وسطی حصوں میں ایک امریکی ایف۔35 جنگی طیارہ گرانے کا دعوی کیا ہے۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی 'تسنیم ' نے آئی آر جی سی کے بیان کے حوالے سے جاری کردہ خبر میں کہا ہے کہ طیارے کو تباہ کر دیا گیا ہے تاہم  پائلٹ کی عاقبت  کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے۔

یہ ، 28 فروری سے جاری جنگ کے دوران ایران کے طرف سے امریکہ کے ایف۔35 گرائے جانے سے متعلق، دوسرا دعوی ہے۔

امریکہ نے تاحال اس دعوے کا کوئی جواب نہیں دیا۔

ایران نے 19 مارچ کو جاری کردہ بیان میں بھی  امریکہ کے ایف-35 کو گرا نے کا اعلان کیا تھا  جسے واشنگٹن نے مسترد کر دیا تھا۔

کل بروز جمعرات تہران نے ایک اسرائیلی ایف۔16 طیارہ گرانے کا بھی دعوی کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکہ کی   28 فروری سے ایران کے خلاف جاری جنگ میں، اُس وقت کے دینی لیڈر علی خامنہ ای سمیت،  1,340 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

جوابی کاروائی میں ایران نے ڈرون اور میزائل حملے کئے اور  اسرائیل کے ساتھ ساتھ اردن، عراق اور امریکی فوجی اڈّوں کے میزبان خلیجی ممالک کو ہدف بنایا ہے۔ ان حملوں  سے جانی  اور بنیادی ڈھانچے کا نقصان ہوا اور عالمی منڈیوں اور فضائی رسل و رسائل  میں خلل پڑا ہے۔

دریافت کیجیے
ایران: مغالطہ آمیز کوشش کا فوری جواب دیا جائیگا
ایران کی طرف سے اسلام آباد فائر بندی مفاہمتِ یادداشت کی خلاف ورزی پر امریکہ کی مذمت
امریکہ  نے ایران پر تازہ حملوں کی لہر شروع کر دی
ایران نے آبنائے ہر،مز میں تجارتی بحری جہازوں پر میزائل داغے: رپورٹ
تہران میں خامنہ ای کی رسمِ جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی
آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات ایران میں شروع، یجوم انتقام لینے کے نعرے بلند کر رہا ہے
آیت اللہ علی خامنہ ای کا  تابوت  تہران پہنچ گیا
اسرائیل نے امریکہ۔ایران معاہدے کو ناکام بنانے کے لیے عراقچی اور قالیباف کو ہدف بنانا چاہا تھا
امریکا اور ایران کے مابین غیر براہ راست مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے:قطر
اسرائیل کی شام پر گولہ باری
ایران کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے:وینس
دوحہ میں امریکی حکام کے ساتھ ملاقات،ایران نے تردید کردی
غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں کا 100 حساس مقامات پر قبضے کا منصوبہ
سعودی عرب: ہیلی کاپٹر حادثے میں 14 افراد ہلاک
نتن یاہو نے اگلے انتخابات کے بعد وسیع قومی حکومت بنانے کا اعلان کیا
اسرائیل کا بے گھر لوگوں کے خیمے پر حملہ،3 فلسطینی ہلاک
لبنان کی حاکمیت، معیشت اور مسلح افواج کی حمایت کرتے ہیں:ٹرمپ
امریکی افواج کے ایران میں متعدد اہداف پر تازہ حملے
آبنائے ہرمز سے 100 سے زیادہ بحری جہازوں کو نکالا گیا ہے جن میں  ترک ملکیت کے جہاز بھی ہیں
امریکہ-ایران معاہدے کے بعد پہلا تصادم: کیا معاہدے کو توڑ دیا گیا ہے؟