دنیا
2 منٹ پڑھنے
روسی حکام نے رعایتیں دینے میں لمحے بھر کی تاخیر نہیں کی: وٹکوف
صدر ٹرمپ اور صدر پوتن کے درمیان ملاقات میں روسی حکام نے "لمحے بھر کی تاخیر کئے بغیر" رعایتیں دی ہیں: اسٹیو وٹکوف
روسی حکام  نے رعایتیں دینے میں لمحے بھر کی تاخیر نہیں کی: وٹکوف
15 اگست کو الاسکا میں پوتن اور ٹرمپ کی ملاقات ہوئی۔ / DPA

امریکہ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے الاسکا میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان ہونے والی  ملاقات میں روسی حکام نے "لمحے بھر کی تاخیر کئے بغیر" رعایتیں دی ہیں۔

فاکس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں وٹکوف نے کہا ہے کہ "الاسکا میں پہلی ملاقات کے دوران روسی فریق کی طرف سے بلا تاخیر رعایتیں دی گئی ہیں۔ ان رعایتوں کے حصول  کا ایک حصہ  اس پہلو کا مشاہدہ کرنا تھا کہ کیا روسی زیادہ لچکدارروّیے کے لئے تیار ہیں یا نہیں"۔

تاہم وٹکوف  نے ان رعایتوں کی تفصیلات پر روشنی نہیں ڈالی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اینکریج میں ہونے والی اس بات چیت کا محور  عارضی جنگ بندی سے زیادہ ایک طویل المدتی امن معاہدے تک پہنچنا تھا۔

وٹکوف نے کہا ہے کہ "ہماری بات چیت کافی طویل رہی۔ ہم نے اس پہلو  پر پیش رفت کی ہے کہ ایک امن معاہدے تک کیسے پہنچا جا سکتا ہے کیونکہ ،جامعیت  سے محرومی کی وجہ سے، ایک فائر بندی معاہدے کو توڑنا بہت آسان ہوتا ہے "۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ " الاسکا  ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے محسوس کیا ہے کہ امن معاہدے کے لیے ضروری متعدد ابتدائی نکات پر اتفاق ہو چکا ہے لہٰذا  کیوں نہ مکمل امن معاہدے کی کوشش کی جائے؟"

اطلاعات  کے مطابق اختلافات والے پہلو  زمین کے تبادلے اور یوکرین کے لیے سکیورٹی ضمانتوں پر مشتمل ہیں۔ کیف اور یورپی رہنما وں کا اصرار ہے کہ  امن معاہدے کا آغاز فائر بندی سے ہونا چاہیےلیکن  امریکہ اور روس مکمل امن معاہدے کے حامی  ہیں۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع