ایشیا
1 منٹ پڑھنے
شمالی کوریا :نئے تباہ کن بحری جہاز کی لانچنگ کا منصوبہ ناکامی کا شکار ہوگیا
تقریب میں موجود شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اس حادثے کی مذمت کرتے ہوئے اسے 'مجرمانہ فعل' قرار دیا جو 'مکمل لاپرواہی، غیر ذمہ داری اور غیر سائنسی تجربے' کا نتیجہ ہے۔
شمالی کوریا :نئے تباہ کن بحری جہاز کی لانچنگ کا منصوبہ ناکامی کا شکار ہوگیا
/ Reuters
22 مئی 2025

کوریائی  نیوز ایجنسی کے مطابق، شمالی کوریا نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ایک نیا جنگی جہاز لانچ کرنے کی تقریب کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔

یہ واقعہ مشرقی ساحلی شہر چونگ جِن میں پیش آیا جہاں پانچ ہزار ٹن وزنی ایک نو تعمیر شدہ تباہ کن بحری جہاز لانچ ہونے والا تھا  جس کا اگلا حصہ  پھسل گیا جس کی وجہ سے جہاز کو نقصان پہنچا  البتہ جہاز کو مکمل طور پر  جیٹی  سے نکلنے سے روک دیا گیا۔

نیوز ایجنسی  نے ناکامی کی وجہ "ناتجربہ کاری" اور "آپریشنل لاپرواہی" کو قرار دیا۔

تقریب میں موجود شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اس حادثے کی مذمت کرتے ہوئے اسے 'مجرمانہ فعل' قرار دیا جو 'مکمل لاپرواہی، غیر ذمہ داری اور غیر سائنسی تجربے' کا نتیجہ ہے۔

یہ تباہ کن جہاز شمالی کوریا کی بحری افواج میں ایک اہم اضافہ تھا، جو فوجی جہاز سازی میں ایک پرعزم قدم تھا تاہم،  اس ناکامی  نے اب اعلی سطح پر  تنقید کو جنم دیا ہے.

شمالی کوریا نے حال ہی میں علاقائی طاقتوں کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان نئے فوجی سازوسامان کی رونمائی کرتے ہوئے بحری ترقی کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان