دنیا
1 منٹ پڑھنے
فلپائن: وسیع پیمانے کی آتشزدگی درجنوں گھر تباہ
بارانگے میں وسیع پیمانے کی آتشزدگی کے نتیجے میں درجنوں مکانات تباہ اور 300 سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
فلپائن: وسیع پیمانے کی آتشزدگی درجنوں گھر تباہ
فائر فائٹرز فلپائن کے تاوی-تاوی صوبے کے بونگاؤ ٹاؤن میں 3 فروری 2026 کو آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ [فائل] / AA

فلپائن کے گنجان آباد محلے 'بارانگے' میں وسیع پیمانے کی آتشزدگی کے نتیجے میں درجنوں مکانات تباہ اور 300 سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

مقامی روزنامے 'فلپائن ڈیلی انکوائرر' کی بدھ کو شائع کردہ خبر کے مطابق 'بالکوڈ' شہر کے محلّے بارانگے میں منگل کو رات دیر گئے آگ بھڑک اٹھی۔  اخبار نےشہر کے محکمہ سماجی بہبود کی  سربراہ 'ریچل وردے پرادو مانگا  'کے حوالے سے  لکھا ہے کہ آگ سے زیادہ تر 'پورک رامون ماگسائے سائے ڈیویس' کے رہائشی متاثر ہوئے ہیں۔  

مجموعی طور پر 307 افراد پر مشتمل کم از کم 103 خاندان اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ابتدائی اندازوں کے مطابق 27 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے اور 10  کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم  حکام نے خبردار کیا ہے کہ مصّدقہ معلومات کے بعد اس تعداد میں اضافہ متوقع  ہے۔

متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ہنگامی ردِ عمل ٹیمیں متعین کر دی گئی ہیں اور بہت سے افراد عارضی طور پر انخلا مراکز میں منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

دریافت کیجیے
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز
ایران: دشمن ممالک کے جہازوں کو اجازت لینا پڑے گی
بحرین نے پاکستان کو ترکیہ، سعودی عرب کے ساتھ سہ فریقی  دفاعی معاہدے پر مبارکباد دی
ایرانی وزیر خارجہ: "ہم  نے جنگ اور سیاست دونوں میں فتح حاصل کی ہے۔"
غزہ میں فلسطینیوں کی جانوں کو لاحق خطرہ بڑھ رہا ہے: اقوام متحدہ
روس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں میں 7 افراد ہلاک، علاقے میں حملوں میں شدت آئی ہے
اسرائیل نے تقریباً 650 مکانات پر مشتمل ایک اور غیر قانونی آبادکاری منصوبے پر کام شروع دیا
روس کا کیف پر حملہ،5 افراد ہلاک،متعدد زخمی
عراق نے  60 لاکھ اسلحے کے اندراج کے لیے ڈیٹا بیس تیار کرلیا
"ڈرون میزائل دھماکہ " مولدووا نے روس سے اپنا سفیر واپس بلالیا
فلپائن میں بارشوں اور لرزشِ اراضی سے 12 افراد ہلاک، 8 لاپتہ