مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل کی لبنان پر بمباری جاری،8 افراد ہلاک
لبنانی میڈیا نے منگل کو رپورٹ کیا ہے کہ جاری جنگ بندی کے باوجود لبنان پر تازہ اسرائیلی حملوں میں ایک ڈینٹسٹ (دندان ساز) اور ان کے دو بچوں سمیت کم از کم آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں
اسرائیل کی لبنان پر بمباری جاری،8 افراد ہلاک
لبنان-اسرائیل / Reuters

لبنانی میڈیا نے منگل کو رپورٹ کیا ہے کہ جاری جنگ بندی کے باوجود لبنان پر تازہ اسرائیلی حملوں میں ایک ڈینٹسٹ (دندان ساز) اور ان کے دو بچوں سمیت کم از کم آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ایکسیوس کی رپورٹ کے مطابق، یہ نئے حملے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیر کو اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے ساتھ ایک  فون  رابطے کے فوراً بعد ہوئے، جس میں انہوں نے نیتن یاہو پر لبنانی علاقوں پر حملے اور ان پر قبضہ بند کرنے کے لیے زور دیا تھا۔

ٹرمپ نے واضح کیا تھا کہ انہوں نے حزب اللہ کے ساتھ بات چیت کے لیے ثالثوں کا استعمال کیا ہے اور انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ دونوں طرف سے "ہر قسم کی فائرنگ روک دی جائے گی"۔

لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی نے ٹرمپ کے اعلان کے بعد کی پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک اسرائیلی حملے میں، جب ایک اسرائیلی ڈرون نے جنوبی لبنان میں نبطیہ-خردلی شاہراہ پر ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں  ایک دندان ساز  اور اس کے دو بچے ہلاک  ہو گئے۔

ایک اور ڈرون حملے میں جبعشیت کے قصبے میں ایک پودوں کی نرسری کے اندر کام کرنے والے دو شامی کارکن ہلاک ہو گئے۔

ایجنسی کے مطابق، تول میں ایک موٹر سائیکل اور انصار میں ایک کار پر ہونے والے ڈرون حملوں میں مزید دو افراد جاں بحق ہوئے۔

ایک اسرائیلی ڈرون نے حاروف-طول چوراہے پر بھی ایک کار کو نشانہ بنایا، جس سے اس کا ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔

اسرائیلی طیاروں نے کفر سیر قصبے میں مصل روڈ پر واقع لبنانی سول ڈیفنس کے ایک مرکز پر بھی فضائی حملہ کیا، جس سے وہ عمارت تباہ ہو گئی۔

این این اے (NNA) کے مطابق اس مرکز کو چند روز قبل ہی خالی کرایا گیا تھا۔

 

دریافت کیجیے
اسرائیل کی جنوبی شام پر بمباری
یمنی فوج کا شمالی الجوف میں حوثی فوجی کیمپ پر حملہ
ایران:امریکی حملوں کی مذمت،جوابی کاروائی کی دھمکی
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور
صدر ایران پیزشکیان: "اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل کرے تو ایران بھی فوری طور پر اقدام کرے گا"
امریکی پابندیوں کے خلاف یورپ کی خاموشی مایوس کن ہے:ایران
امریکہ نےعراق کے لیے800 ملین ڈالر کےدفاعی پیکیج کی منظوری دے دی
ابوظہبی حکومت:ایران باز رہے ،جواب سخت ہوگا
اسرائیلی وزیر بن گویر نے فلسطینی خواتین قیدیوں کی تذلیل کی
فوجی تنصیب کو وسعت دینے کی خاطر فلسطینی زمین غصب کر لی
پیزشکیان: اگر امریکہ اسلام آباد معاہدے پر عمل کرتا ہے تو آبنائے ہرمز کھل سکتی ہے
ایرانی پارلیمانی اسپیکر قالیباف: "ہم جہاں پر تیل نہیں بیچ سکتے، وہاں کوئی بھی نہیں بیچ سکے گا"
اسرائیل کے قید خانوں میں 370 فلسطینی بچے موجود ہیں: رپورٹ
وائی پی جی کا سابق سرغنہ شامی صدر کا مشیر بن گیا
حماس کا اسلحہ سپرد کرنے اور حکومت سے دستبردار ہونے کا اعلان
جنوبی لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے جاری
عراق:بین الاقوامی اتحاد 30 ستمبر تک ملک سے انخلا مکمل کر لے گا
ایرانی حملوں سے مبینہ طور پر مشرق وسطی میں امریکی انٹیلیجنس تنصیبات کو  بھاری نقصان پہنچا ہے
امریکہ-ایران جنگ بندی کو برقرار رکھا جائے: چین و اردن