دنیا
2 منٹ پڑھنے
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اب بھی یوکرین میں جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، جبکہ واشنگٹن اپنا نظرثانی شدہ مسودہ امن منصوبہ جاری رکھے ہوئے ہے
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
ٹرمپ / Reuters

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اب بھی یوکرین میں جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، جبکہ واشنگٹن اپنا نظرثانی شدہ مسودہ امن منصوبہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔

ٹرمپ نے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ان کے داماد و مشیر جیرڈ کشنر سے بات کی جنہوں نے ماسکو میں پوتن سے بات چیت کی تھی۔

 انہوں نے کہا  کہ میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ صدر پوتن کے ساتھ ان کی ملاقات کافی اچھی رہی مگر اس ملاقات سے کیا نکلے گا میں یہ  نہیں بتا سکتا۔

ٹرمپ نے کہا کہ روس  تنازعہ ختم کرنے کے لیے معاہدے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس ملاقات کے نتائج کی ضمانت نہیں دے سکتا، کیونکہ ٹینگو کے لیے دو افراد کی ضرورت ہوتی ہے۔

وٹکوف اور کوشنر نے پیوٹن کے ساتھ اپنی بات چیت بدھ کی صبح تک جاری رکھی، اگرچہ کسی معاہدے کی طرف کوئی پیش رفت کا اعلان نہیں ہوا۔

کریملن نے کہا کہ ان مسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا جن میں علاقائی رعایتیں اور یوکرین کی نیٹو میں ممکنہ رکنیت شامل ہیں۔

 واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس  اپنے منصوبے کے بارے میں پرامید رہا ہے کہ وہ یورپ کے دوسری جنگ عظیم کے بعد کے بدترین تنازعے کو ختم کرے گا لیکن یہ امید اُس وقت  کم ہو گئی جب ماسکو نے کہا کہ اسے ترمیم شدہ منصوبے کے کچھ عناصر قبول  نہیں ہیں۔

پوتن کے خارجہ پالیسی مشیر یوری اوشاکوف جو مذاکرات میں شریک تھے انہوں  نے کہا کہ روسی افواج کی حالیہ کامیابیوں نے مذاکرات کے ماحول کو تشکیل دیا ہے۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا  کہ مذاکرات کی پیش رفت اور نوعیت پر روسی فوج کی حالیہ ہفتوں میں میدان جنگ  کی  کامیابیوں کا کافی  اثر تھا۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ: اردوعان۔زیدی ملاقات
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا
قطر : صنعتی پلانٹ میں دھماکہ، درجنوں زخمی اور لاپتا
اسٹارمر مستعفی ہو جائیں گے:ٹرمپ
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس
فلپائن میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
ہم، لبنان میں فوجی مداخلت کے موقف کی طرف واپس پلٹنا نہیں چاہتے:شرع
ایرانی مذاکراتی وفد اور امریکی نائب صدر وینس سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے