دنیا
2 منٹ پڑھنے
اضافی ٹیرف کا معاملہ ،امریکہ نے چین سے رابطے شروع کر دیئے
یویوان تانتیان نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے اپنے آفیشل ویب سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شائع ہونے والی ایک پوسٹ میں کہا، "امریکہ نے متعدد چینلز کے ذریعے چین سے رابطہ کیا ہے، اس امید میں کہ وہ ٹیرف کے معاملے پر بات چیت کرے گا
اضافی ٹیرف  کا معاملہ ،امریکہ نے چین سے رابطے شروع کر دیئے
/ Reuters

چین کے سرکاری میڈیا سے وابستہ ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ امریکہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 145 فیصد محصولات پر بات چیت کے لیے چین سے رابطہ کیا ہے۔ 

یویوان تانتیان نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے اپنے آفیشل ویب سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شائع ہونے والی ایک پوسٹ میں کہا، "امریکہ نے متعدد چینلز کے ذریعے چین سے رابطہ کیا ہے، اس امید میں کہ وہ ٹیرف کے معاملے پر بات چیت کرے گا۔ 

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے بدھ کے روز کہا کہ جہاں تک میں جانتا ہوں، چین اور امریکہ کے درمیان محصولات پر کوئی مشاورت یا بات چیت نہیں ہوئی ہے"۔ 

بیجنگ نے گزشتہ ہفتے بارہا اس بات کی تردید کی تھی کہ اس طرح کے مذاکرات ہو رہے ہیں اور واشنگٹن پر 'عوام کو گمراہ کرنے' کا الزام لگایا گیا تھا۔ 

یویوان تانتیان چین کے سب سے زیادہ مستند سرکاری میڈیا اداروں میں شامل نہیں ہیں۔

حکمراں کمیونسٹ پارٹی کے اخبار پیپلز ڈیلی کی ملکیت گلوبل ٹائمز نے گزشتہ چند برسوں کے دوران تجارتی اختلافات میں چین کے اگلے اقدامات کی اطلاع دی ہے۔ 

ٹرمپ نے بدھ کے روز کہا تھا کہ ان کی انتظامیہ چین کے ساتھ کوئی معاہدہ کر سکتی ہے، جس کے چند گھنٹوں بعد شی جن پنگ نے چین سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ بین الاقوامی ماحول میں تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے اقدامات کرے۔

 

دریافت کیجیے
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو