دنیا
2 منٹ پڑھنے
اسلام آباد میں جوہری مول تول: امریکہ کا مطالبہ 20 سال ایران کی پیشکش 5 سال
افزودہ یورینیم ملک کے اندر ہی رہے گی تاہم اسے ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال کے قابل نہ رہنے کی حد تک پتلا کیا جا سکتا ہے: ایران
اسلام آباد میں جوہری مول تول: امریکہ کا مطالبہ 20 سال ایران کی پیشکش 5 سال
تہران نے پانچ سال تک یورینیم کی افزودگی معطل کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق۔ (تصویر: فائل) / Reuters

امریکہ۔ایران امن مذاکرات کے دوران ایران پر، 20 سال کے لئے یورینیم کی افزودگی بند رکھنے کے لئے، دباو ڈالا گیا ہے ۔

نیویارک ٹائمز کی خبر کے مطابق، دو اعلیٰ سطحی ایرانی حکام اور ایک امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران نے کل بروز پیر بھیجے گئے سرکاری جواب میں 20 سال  سے زیادہ مختصر یعنی زیادہ سے زیادہ پانچ سالہ وقفے کی تجویز پیش کی ہے۔

امریکی عہدیدار نے مزید کہا ہےکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ واشنگٹن نے تہران سے انتہائی افزودہ یورینیم کو اپنی سرزمین سے باہر نکالنے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔ ایران نے اس مطالبے کی مخالفت کی اور اس مواد کو ملک کے اندر ہی رکھنے پر اصرار کیا ہے۔ تاہم افزودہ یورینیم  کو، ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال کے قابل نہ رہنے کی ، حد تک پتلا کرنے کی پیشکش کی ہے ۔

 دوسری جانب، امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ یہ خدشات بدستور موجود ہیں کہ ایران مستقبل میں اس مواد کو دوبارہ افزودہ کرنے کی صلاحیت برقرار رکھ  سکتا ہے۔

روبرو مذاکرات کے اگلے دور کے حوالے سے بات چیت جاری ہے تاہم ابھی تک کسی تاریخ پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے۔

"ایک بڑا معاہدہ"

پیر کے روز فاکس نیوز کے میزبان بریٹ بائر سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے اور ایرانی حکام کے ساتھ "کچھ اچھی گفتگو" ہوئی ہے۔

وینس نے کہا  ہےکہ "اب گیند ایران کے کورٹ میں ہے" اور اصل سوال یہ ہے کہ آیا تہران اس عمل کو آگے بڑھانے کے لئے ضروری  لچک دکھائے گا یا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایران نے اپنے موقف میں تبدیلی کے حوالے سے کچھ آمادگی ظاہر کی ہے لیکن وہ "ضروری حد تک آگے نہیں بڑھے"۔ مذاکرات کی بحالی کے امکان پر انہوں نے کہا ہے کہ یہ سوال "بہتر ہو گا کہ یہ سوال ایرانیوں سے پوچھا جائے"۔

آبنائے  ہرمز سے متعلق  ایک سوال کے جواب میں وینس نے کہا ہے کہ اس آبنائے کی حیثیت کسی بھی ممکنہ معاہدے کا مرکزی حصہ ہوگی۔ وینس نے زور دے کر کہا  ہےکہ "ایک بڑا معاہدہ طے پا سکتا ہے" لیکن اسے ممکن بنانے کی ذمہ داری اب ایران پر عائد ہوتی ہے۔

دریافت کیجیے
روس کے کیف پر میزائل اور ڈراون حملے، امن کی امیدیں کمزور ہوتی جا رہی ہیں
امریکہ: لبنان۔اسرائیل مذاکرات 'مثبت' رہے ہیں
یامال نے اسپین کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے:سانچیز
یہودی انتہاپسندوں کا مظاہرہ "عربوں کو مار دو" اور "عربوں کے گاوں جلا دو" کے نعرے
باہمی تعاون میں دونوں ممالک کا فائدہ ہے: شی
ملک دشمن کے شدید حملوں کی زد میں ہے:یوکرین
چینی صدر سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہے:ٹرمپ
آسٹریلیا کا ہرمز مشن کے لیے نگراں طیارے تعینات کرنے کا اعلان
ٹرمپ کا مطالبہ:چین اپنی منڈی امریکی کاروبار کےلیے کھول دے
ٹرمپ نےوینیزویلا کو  امریکہ کی"51 ویں" ریاست قرار دے دیا
جنگ بندی ختم ہوتے ہی روس نے  یوکرین پر ڈرون حملہ کر دیا
قانون سازوں نے اسٹارمر سے استعفی کا مطالبہ کر دیا
ایران جنگ کی لاگت سے امریکی شہریوں کو 37 بلین ڈالر سے زیادہ کی اضافی توانائی کی قیمتوں کا سامنا ہے — رپورٹ
امید ہے ہم کامیاب ہو جائیں گے: کالاس
ایشیاءتوانائی کے بڑے جھٹکوں کے لئے تیار ہو رہا ہے
جب تک جوہری مواد موجود ہے معاملہ ختم نہیں ہو گا: نیتن یاہو
مشرقی کونگو میں دہشتگردانہ حملے،21 افراد ہلاک
روس، سلوواکیہ کو توانائی فراہم کرنے کی 'ہر ممکن' کوشش کرے گا: پوتن
چین: جاپان، انڈو-پیسیفک کو بطور پردہ استعمال کر رہا ہے
پوتن: روسی افواج نیٹو کی طرف سے مسلح اور حمایت کردہ ایک حملہ آور طاقت سے نبرد آزما ہے