کھیل
2 منٹ پڑھنے
محمد صلاح پی ایف اے کے مینز پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت گئے
مصری کھلاڑی نے 29 گول اسکور کیے اور 18 اسسٹ فراہم کیے جس کی بدولت ریڈز نے گزشتہ سیزن میں چار میچ باقی رہتے ہوئے ریکارڈ 20 واں انگلش ٹائٹل اپنے نام کیا
محمد صلاح  پی ایف اے کے مینز پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت گئے
/ AP

محمد صلاح پروفیشنل فٹ بالرز ایسوسی ایشن (پی ایف اے) کے مینز پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

مصری کھلاڑی نے 29 گول اسکور کیے اور 18 اسسٹ فراہم کیے جس کی بدولت ریڈز نے گزشتہ سیزن میں چار میچ باقی رہتے ہوئے ریکارڈ 20 واں انگلش ٹائٹل اپنے نام کیا۔

صلاح نے 2017/18 اور 2021/22 کے سیزن میں بھی یہ ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

33سالہ کھلاڑی نے حالیہ مہینوں میں فٹ بال رائٹرز ایسوسی ایشن اور پریمیئر لیگ پلیئر آف دی ایئر کے ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔

ایسٹن ولا کے مورگن راجرز نے سال کے بہترین نوجوان کھلاڑی کا ایوارڈ جیتا جس میں انہوں نے انگلستان  کے لئے سینئر بین الاقوامی ڈیبیو کیا ہے۔

صلاح کے ساتھ 2024/25 پی ایف اے پریمیئر لیگ کی سال کی بہترین ٹیم میں لیورپول کے ساتھی ورجل وان ڈجک، ریان گریونبرچ اور الیکسس میک ایلسٹر شامل ہیں۔

2017 میں لیورپول میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد، صلاح نے متعدد ریکارڈ توڑ دیے ہیں، جو بہت سے لوگوں کے خیال میں ناممکن تھا۔

اپنے پہلے سیزن میں انہوں نے پریمیئر لیگ میں 32 گول کرکے ہر سیزن میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ توڑ تے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو اور لوئز سواریز کا 31 گولوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

پی ایف اے جیتنے سے چند روز قبل صلاح نے پریمیئر لیگ کے افتتاحی میچ میں گول کرکے ایک اور ریکارڈ بھی توڑ دیا تھا اور وہ پریمیئر لیگ کے مسلسل 10 ابتدائی میچوں میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے تھے۔

انہوں نے مصر کے لئے 58 گول اسکور کیے ، مصر کے سابق کپتان حسام حسن 68 گول کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

لیورپول کے شائقین کی جانب سے  "شاہِ مصر" کہلائے جانے والے صلاح نے اپریل میں لیورپول کے ساتھ معاہدے میں دو سال کی توسیع پر دستخط کیے تھے جس کے بعد کئی ماہ سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوگیا تھا۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع