مشرق وسطی
1 منٹ پڑھنے
العدید پر بمباری ہماری خود مختاری پر حملہ ہے:قطر
قطری  وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ایک بیان میں کہا کہ ہم  پاسداران انقلاب کی جانب سے العدید ایئر بیس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسے قطر کی خودمختاری اور فضائی حدود کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہیں
العدید پر بمباری ہماری خود مختاری پر حملہ ہے:قطر
/ AFP
24 جون 2025

قطر نے خطے میں امریکہ کے سب سے بڑے فوجی اڈے پر ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اس کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

قطری  وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ایک بیان میں کہا کہ ہم  پاسداران انقلاب کی جانب سے العدید ایئر بیس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسے قطر کی خودمختاری اور فضائی حدود کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ قطر بین الاقوامی قوانین کے مطابق اس کھلی جارحیت کا متناسب اور براہ راست جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ قطر کے فضائی دفاعی نظام نے کامیابی کے ساتھ ایرانی میزائلوں کو روکا، انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر احتیاطی پروٹوکول کے تحت اڈے کو پہلے ہی خالی کرا لیا گیا تھا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ قطری مسلح افواج، اتحادی فوجیوں اور موقع پر تعینات دیگر افراد سمیت تنصیب میں موجود اہلکاروں کی حفاظت کے لئے تمام ضروری اقدامات کیے گئے تھے۔ 

الانصاری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان