دنیا
2 منٹ پڑھنے
کولمبیا میں فوجی طیارہ گرنے سے کم از کم 66 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
ہرکولیس C-130 طیارہ۔ جو ایکواڈور کے قریب جنوبی سرحد کے پاس واقع پوئیرتو لیگویزامو سے روانگی کے کچھ ہی دیر بعد ہی جنگل میں  گر کر تباہ ہو گیا۔
کولمبیا میں فوجی طیارہ گرنے سے کم از کم 66 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
کولمبیا کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار طیارے میں 125 فوجی سوار تھے، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ / AFP

ایک فوجی نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ کولمبیائی فوجی طیارہ جس پر 125 افراد سوار تھے ملک کے جنوبی حصے میں گر کر تباہ ہو گیا،اس حادثے میں  کم از کم 66 افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے ۔

ہرکولیس C-130 طیارہ۔ جو ایکواڈور کے قریب جنوبی سرحد کے پاس واقع پوئیرتو لیگویزامو سے روانگی کے کچھ ہی دیر بعد ہی جنگل میں  گر کر تباہ ہو گیا۔

کولمبیائی فضائیہ کے طیارے پر  114 فوجی اہلکار اور  عملے    کے11 افراد  سوار تھے۔

جنرل کارلوس فرنیندو سلوا روئدا نے طیارے پر  موجود کل افراد کی تعداد کی تصدیق کی، جبکہ حکام نے بتایا ہے کہ اب تک 48 زندہ بچ جانے والوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔

21 افراد لاپتہ

صدر گستاوو پیترو نے پہلے کہا تھا کہاس حادثے کی وجہ  کا علم نہیں ہو سکا۔

وزیر دفاع پیدرو سانچیز نے اس المناک حادثے پر "گہرے دکھ"  کا اظہار کیا اور تصدیق کی اور کہا کہ زخمیوں کی  مدد کے لیے فورسز روانہ کی جا رہی ہیں۔ سانچیز نے ایکس پر لکھا: "میں متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت  کرتا ہوں اور۔۔۔ سرکاری معلومات آنے تک قیاس آرائی سے گریز کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔"

فوٹیج  میں عام لوگ طیارے کے ٹوٹے ہوئے پچھلے حصے کے ارد گرد چڑھتے دکھائی دیے جبکہ درختوں کے اوپر دھواں اور شعلے اٹھ رہے تھے۔

کولمبیائی اور ایکواڈور کی فورسز منشیات اسمگلنگ کارٹیلوں کے خلاف نبردِ آزما ہیں تو  متنازعہ  سرحدی علاقہ حالیہ ہفتوں میں وسیع پیمانے کی فوجی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے۔

یہ جنوبی امریکہ میں ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں C-130 ہرکولیس طیارے کا دوسراحادثہ  ہے۔

ایک بولیوین فوجی کارگو طیارہ 27 فروری کو لا پاز کے قریب کریش ہوا تھا، جس میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 

دریافت کیجیے
مشرقی جاپان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا اسرائیلی دعوی مشکوک ہے:سی آئی اے
فرانس: ایران مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
کولومبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
ایران: دشمن ممالک کے جہازوں کو اجازت لینا پڑے گی
روس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں میں 7 افراد ہلاک، علاقے میں حملوں میں شدت آئی ہے
روس کا کیف پر حملہ،5 افراد ہلاک،متعدد زخمی
"ڈرون میزائل دھماکہ " مولدووا نے روس سے اپنا سفیر واپس بلالیا
فلپائن میں بارشوں اور لرزشِ اراضی سے 12 افراد ہلاک، 8 لاپتہ
چین: ڈولفن طوفان کے باعث 1.5 ملین سے زائد افراد بے گھر
ہندوستان کے ریاست آسام میں سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی
امریکہ اور کینیڈا میں تیز رفتار جنگلاتی آگ، متاثرہ علاقوں کے باسی انخلاء پر مجبور
میٹا کو ایک اور مقدّمے کا سامنا
مکہ معاہدے کی عالمی میڈیا میں وسیع  پیمانے پر بازگشت