دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایرانی رہنما: ایران دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا، ہم ہمسایہ ممالک سے معذرت خواہ ہیں
عبوری رہبری کونسل نے کل اتفاق کیا ہے کہ ایران اپنے پڑوسی ممالک پر حملے بند کر دے گا اور صرف اس صورت میں میزائل چھوڑے گا اگر ان ممالک سے ایران پر حملہ ہوا۔
ایرانی رہنما: ایران دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا، ہم ہمسایہ ممالک سے معذرت خواہ ہیں
پزشکیان خامنہ ای کے قتل کے بعد ایران کی قیادت کرنے والی عبوری کونسل کے تین اراکین میں سے ایک ہیں۔ / AP

ایران جنگ اپنے دوسرے ہفتے میں داخل ہو رہی ہے  توایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ہفتہ کو کہا کہ اُن کا ملک کبھی بھی اسرائیل اور امریکہ کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا۔

پزشکیان نے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے خطاب میں کہا کہ ایران کے دشمن "ایرانی قوم کی بلاشرط ہتھیار ڈال دینے کی خواہش کو اپنی قبر تک لے جائیں"۔

28فروری کو اسرائیل اور امریکہ نے ایران پر حملے کیے، جن میں رہبر اعلیٰ علی خامنہ‌ای ہلاک ہو گئے اور ایک علاقائی تنازعہ بھڑک اٹھا۔

اس کے بعد سے ایران نے اسرائیل اور خطے کے ممالک میں امریکی مفادات پر، خاص طور پر خلیج میں، میزائل اور ڈرون حملوں کے ذریعے جواب دیا ہے۔

پزشکیان اُن تین ارکان میں سے ایک ہیں جو عارضی رہنمائی کونسل کی تشکیل میں شامل ہیں اور خامنہ‌ای کی ہلاکت کے بعد سے ایران کی سربراہی کر رہی ہے۔

خطاب کے دوران پزشکیان نے خطے میں ایران کے حملوں پر ہمسایہ ممالک سے معذرت کی اور کہا کہ جب تک ان ملکوں سے براہِ راست حملے نہیں ہوتے انہیں ہدف نہیں بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ "میں ذاتی طور پر  اور ایران کی جانب سے ایران کے حملوں کا نشانہ بننے والے  ہمسایہ ممالک سے معافی کا طلبگار ہوں۔"

"عبوری رہبری کونسل نے کل اتفاق کیا ہے کہ مزید ہمسایہ ممالک پر حملے نہیں کیے جائیں گے اور جب تک ان ممالک کی طرف سے ایران پر کوئی حملہ شروع نہ ہو، کوئی میزائل فائر نہیں کیے جائیں گے۔"

دریافت کیجیے
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور
مشرق وسطی کے ممالک مسئلہ فلسطین کو  پس پشت نہ ڈالیں:چین
کرغزستان اور پاکستان کا باہمی تجارت کو 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں