غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل نے تقریباً 650 مکانات پر مشتمل ایک اور غیر قانونی آبادکاری منصوبے پر کام شروع دیا
اسرائیلی علاقائی منصوبہ بندی اور تعمیراتی کمیٹی نے ’’نوفی راحیل‘‘ نامی رہائشی بستی منصوبے کو عوامی جائزے کے لیے پیش کر دیا ہے: القدس گورنر دفتر
اسرائیل نے تقریباً 650 مکانات پر مشتمل ایک اور غیر قانونی آبادکاری منصوبے پر کام شروع دیا
اسرائیلی پولیس مقبوضہ مغربی کنارے میں عمونا کی غیر قانونی چوکی کے اوپر کھڑی ہے، 3 جنوری 2019ء (فائل)۔ / Reuters

اسرائیل نے مقبوضہ مشرقی القدس کے جنوبی حصے میں تقریباً 650 رہائشی مکانات پر مشتمل ایک نئے غیر قانونی بستی منصوبے کو آگے بڑھانا شروع کر دیا ہے۔

فلسطین کے القدس گورنر دفتر  نے پیر کے روز جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی علاقائی منصوبہ بندی اور تعمیراتی کمیٹی نے ’’نوفی راحیل‘‘ نامی رہائشی  بستی منصوبے کو عوامی جائزے کے لیے پیش کر دیا ہے۔ یہ منصوبہ فلسطینی گھروں کے قریب تقریباً 27 ایکڑ رقبے پر محیط ہوگا۔

گورنر دفتر نے خبردار کیا  ہےکہ اس منصوبے کے اثرات صرف مجوزہ رہائشی مکانات  کی تعداد تک محدود نہیں ہوں گے، بلکہ اپنے محلِ وقوع کے باعث منصوبہ علاقے میں مقیم فلسطینیوں کی روزمرہ زندگی کو بھی براہِ راست متاثر کرے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ منصوبہ اسرائیل کی ان غیر قانونی آبادکاری پالیسیوں کا حصہ ہے جن کا مقصد بستیوں کو وسعت دینا، زمینی حقائق کو تبدیل کرنا اور فلسطینی آبادی کی موجودگی اور شہری توسیع کو محدود کرنا ہے۔

پیر ہی کے روز اسرائیلی تنظیم برائے انسانی حقوق ’’عیر عمیم‘‘ نے بھی کہا ہے کہ اسرائیل نے حالیہ ہفتوں کے دوران مقبوضہ مشرقی القدس  میں، مجموعی طور پر 3,400 سے زائد رہائشی مکانات پر مشتمل، تین بڑے غیر قانونی آبادکاری  منصوبوں کو آگے بڑھایا ہے ۔

اقوام متحدہ اور بیشتر ممالک، مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تعمیر کی جانے والی، اسرائیلی بستیوں کو بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی قرار دیتے ہیں اور اس بات پر زور دیتے ہیں کہ یہ بستیاں دو ریاستی حل کے امکانات کو کمزور کررہی ہیں۔

اسرائیلی تنظیم ’’پیس ناؤ‘‘ کا اندازہ ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں تقریباً 500,000 غیر قانونی اسرائیلی آبادکار اور مقبوضہ مشرقی القدس  میں غیر قانونی بستیوں میں مزید تقریباً 250,000 افراد آباد ہیں۔

دریافت کیجیے
امریکہ: وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کے عائد کردہ جرمانوں کا نفاذ روک دیا
اسرائیل خانہ جنگی کا شکار ہو سکتا ہے: امریکی خفیہ رپورٹ
ایران: "امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں"
غزہ میں جنگ بندی مستقل طور سے بحال کروائی جائے: گوتیرس
اتحادی افواج کا یمن میں  آپریشن، حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے
"مکہ معاہدہ" سیکریٹری جنرل نعمان محمود ہونگے
ماسکو پر 650 ڈرونز سے حملہ،  روس کے خلاف گزشتہ دو برسوں میں بڑا ترین دوسرا حملہ تھا
ترکیہ کا ردعمل: اسرائیل، شام میں کاروائیاں کرنا بند کرے
فرانس:طلباء کی احتجاجی تحریک جاری، 500 ہائی اسکول بند ہو گئے
رونالڈو اگر چاہیں تو پرتگال ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں:ہیڈ کوچ
روس میں لیبارٹری ملازمہ کی مشکوک موت سے وبا کا خدشہ پیدا
دہشتگردی کا خطرہ،امریکہ نے B-1 طیارے برطانیہ سے ہٹا دیئے
قاتل اسرائیل، 2023 سے اب تک، مقبوضہ مغربی کنارے پر تقریباً 63 ہزار حملے کر چکا ہے
ترکیہ: 21 ممالک نے انطالیہ اعلامیہ منظور کر دیا
حماس کے رہنما کے قتل کی ناکام کوشش  عیسائی ماں اور بیٹی ہلاک