ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ: زنگزور رہداری کے لنک منصوبے کی بنیاد رکھ رہا ہے
224 کلومیٹر طویل "کارس۔ایغدر۔آرالک۔دیلوجو ریلوے لائن" زنگزور راہداری کے اندر بحیثیت ایک اہم کڑی کے کام کرے گی اور آذربائیجان کو اس کے علاقے ناہچیوان سے ملائے گی: عبدالقدیر اورال اوعلو
ترکیہ: زنگزور رہداری کے لنک منصوبے کی بنیاد رکھ رہا ہے
زنگزور راہداری کو ریلوے سے تقویت ملے گی، جس سے ترکی کا یورپ اور ایشیا کے درمیان پل کے طور پر کردار مزید مضبوط ہوگا۔ (تصویر: اے اے) / AA
21 اگست 2025

ترکیہ، جمعہ کے روز ،ملک کے مشرق میں ایک بڑے ریلوے منصوبے کی بنیاد رکھ رہا ہے۔یہ ریلوے لائن منصوبہ ، جنوبی قفقاز کے ٹرانزٹ منصوبے 'زنگزور راہداری’ کا ایک اسٹریٹجک حصہ ہوگا۔

ترکیہ کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر 'عبدالقدیر اورال اوعلو 'نے آج بروز جمعرات جاری کردہ  اعلان میں کہا ہے کہ 224 کلومیٹر طویل" کارس۔ایغدر۔آرالک۔دیلوجو ریلوے لائن"زنگزور راہداری کے اندر بحیثیت ایک اہم کڑی کے کام کرے گی اور آذربائیجان کو اس کے علاقے  ناہچیوان سے ملائے گی۔

اورال اوعلو نے کہا ہے کہ یہ  ریلوے لائن سالانہ 5.5 ملین مسافروں اٹھانے کی  اور 15 ملین ٹن مال برداری کی گنجائش رکھتی ہے۔ ریلوے لائن  پانچ سرنگوں سے گزرے  گی۔  ترکیہ وزارت خزانہ کی زیرِقیادت  جاری کوششوں سے  منصوبے کے لئے  2.79 ارب ڈالر کی بیرونی مالی معاونت بھی حاصل کی گئی ہے۔

یہ اعلان وائٹ ہاؤس میں منعقدہ   سہ فریقی سربراہی اجلاس سے چند دن بعد جاری کیا گیا ہے۔ مذکورہ اجلاس میں  آذربائیجان کے صدر الہام علی ییف، آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشینیان، اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے تھے۔

معاہدے کا مقصد آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط تنازعےکو حل کرنا، دشمنی کو ختم کرنا، تعلقات کو معمول پر لانا اور رسل و رسائل کے راستوں کو دوبارہ کھولنا ہے۔ ان راستوں  میں زنگزور راہداری بھی شامل ہے۔

اس راہداری منصوبے  نے ایران میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ ایران ایک  طویل عرصے سے اس منصوبے کی مخالفت کر رہا ہے۔ اس کا خیال ہے کہ یہ منصوبہ  ، آرمینیا پر، تہران کے اثر و رسوخ کو کمزور کر دے گا۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان  نے بروز سوموار یریوان کا دورہ کیا اور  آرمینیا کی قیادت  کے ساتھ مذاکرات میں زنگزور راہداری پر بھی بات چیت کی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ریلوے لائن منصوبہ اور حالیہ امن اعلامیہ جنوبی قفقاز میں تجارت اور رسل و رسائل  کو ایک نئی شکل دے سکتے ہیں۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان