دنیا
2 منٹ پڑھنے
چین: کیٹی کو کثرت سے چین کا دورہ کرنا چاہیئے
ہمیں خوشی ہوگی اگر وہ موقع ملنے پر چین کا زیادہ کثرت سے دورہ کریں: ماؤ ننگ
چین: کیٹی کو کثرت سے چین کا دورہ کرنا چاہیئے
(فائل) وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا، 12 اکتوبر 2026۔ / Anadolu Agency

چین نے کیٹی زکریا کو کثرت سے چین کے دورے کرنے کی دعوت دی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیٹی زکریا کے بروز جمعہ دورہ چین  کے بعد جاری کردہ اور  "چین میں مناسب بیت الخلا بھی موجود نہیں ہیں" کے الفاظ پر مبنی بیان  نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تنازعے کو جنم دیا ہے۔

چین وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران مسکراتے ہوئے زکریا کے بیان کا جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں خوشی ہوگی اگر وہ موقع ملنے پر چین کا زیادہ کثرت سے دورہ کریں۔‘‘

کیٹی زکریا نے دائیں بازو کے سوشل میڈیا انفلوئنسر جیک پوسوبیک کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا  کہ 2016 میں میں نے ان پیش گوئیوں پر سوال اٹھایا تھا کہ چین جلد ہی معاشی اعتبار سے امریکہ کو پیچھے چھوڑ دے گا ۔

کیٹی زکریا نے کہا کہ ’’ان دنوں میں میں ابھی چین سے واپس آئی تھی اور مجھے یہ بات اچھی طرح یاد ہے۔ میں سوچ رہی تھی کہ چین دنیا کی اگلی ابھرتی ہوئی طاقت کیسے بن سکتا ہے؟ وہاں تو مناسب بیت الخلا بھی نہیں ہیں۔‘‘

زکریا، جو ماضی میں چین میں رہ چکی ہیں، توقع ہے کہ آئندہ ماہ ایک بار پھر اس ملک کا دورہ کریں گی۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکہ اور چین کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی، تائیوان اور انسانی حقوق کے معاملات پر مسابقت میں شدت آ رہی ہے۔

دریافت کیجیے
تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار
اسرائیلی دعوے "سراسر قیاس آرائی" ہیں: سینٹ کوم
سوڈان: شمالی دارفور سے 5 ہزار 275 افراد ہجرت کر گئے
میں، کیوبا کا معاملہ حل کرنا چاہتا ہوں: ٹرمپ
امریکہ: ٹرمپ اور شی، پوتن کے ساتھ جوہری تخفیفِ اسلحہ پر بات کر سکتے ہیں
ماحول عدم اعتماد کامگر مذکرات میں پیش رفت کا امکان ہے:زیلنسکی
اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کی فلسطینی زمینوں پر قبضے کے احکامات جاری کر دیئے
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے
ایران کے ڈر سے امریکی وزیر خزانہ گھر چھوڑ گئے
جنوبی کوریا: بس حادثہ 48 افراد زخمی
کمبوڈیا: اسکول بس تالاب میں جا گری، 5 طالبات ہلاک
سنگاپور نے 500 ٹن گنجائش کا سونے کا خزانہ فعال کر دیا
بحری سلامتی میں تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں:یورپی یونین
نیتان یاہو کا اصرار: امریکہ ایران پر حملے شروع کرے
جرمنی:1 یورو میں ڈونر کباب،ہجوم منتشر کرنے کےلیے پولیس طلب کر لی گئی
جزیرہ قشم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا
امریکہ: ایران کے ساتھ سفارتی معاہدہ شائد ممکن نہ ہو
مصر: ریل گاڑی کا حادثہ، 7 مسافر ہلاک
جاپان: COP31 جاپان۔ترکیہ تعاون میں ایک نیا دور بن سکتا ہے
سعودی عرب: شہریوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا