دنیا
2 منٹ پڑھنے
کولومبیا:سونے کی کان پر تودہ گر گیا،14 افراد ہلاک متعدد زخمی
علاقائی حکام نے تصدیق کی ہے کہ جنوب مغربی کولومبیا میں سونے کی ایک غیر قانونی کان میں تودہ گرنے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں اب ختم ہو چکی ہیں
کولومبیا:سونے کی کان پر تودہ گر گیا،14 افراد ہلاک متعدد زخمی
کولومبیا / AP

علاقائی حکام نے تصدیق کی ہے کہ جنوب مغربی کولومبیا میں سونے کی ایک غیر قانونی کان میں تودہ گرنے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں اب ختم ہو چکی ہیں۔

یہ حادثہ ایک ساحلی صوبے نارینو میں، جو ایکواڈور کی سرحد کے ساتھ واقع ہے، سانتا باربرا ڈی اسکوانڈے کے دیہی علاقے چیمبیرو  سیکٹر میں پیش آیا۔

نارینو کے امن و سلامتی کے سیکرٹری ایلکس گونزالیز نے کاراکول  نیٹ ورک کو ہلاکتوں کی نئی تعداد کی تصدیق کی اور بتایا کہ مزید بچ جانے والے افراد کو تلاش کرنے کی کوششیں ختم کر دی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر شیئر کی جانے والی ویڈیو فوٹیج میں مقامی رہائشیوں اور ایک کھدائی کرنے والی مشین کو تباہ شدہ کان سے لاشیں نکال کر قریبی دریا میں موجود ایک لکڑی کی کشتی میں منتقل کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

گورنر کے دفتر کا کہنا ہے کہ ہنگامی امدادی ٹیموں کو ناہموار جغرافیائی حالات اور غیر قانونی مسلح تنظیموں کی سرگرم موجودگی کی وجہ سے اس دور دراز حادثے کی جگہ تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

نارینو غیر قانونی کان کنی کا ایک قائم شدہ گڑھ ہے، جہاں مسلح گروہ منشیات کی اسمگلنگ اور بھتہ خوری کے دھندوں کے ساتھ ساتھ سونے کی خفیہ تجارت پر بھی اپنا کنٹرول رکھتے ہیں۔

سانتا باربرا ڈی اسکوانڈے کے رہائشیوں نے سونا چوری کرنے یا ریاستی سکیورٹی فورسز اور حریف دھڑوں کے ساتھ تعاون کرنے کے شبہ میں مسلح گروہوں کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ کی بھی اطلاع دی ہے۔

دیہی کولومبیا میں کان کنی کے حادثات معمول کی بات ہیں، جہاں غیر منظم سرگرمیوں میں بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور ہنگامی حفاظتی انتظامات کی ہمیشہ کمی رہتی ہے۔

یہ سانحہ اگست میں نارینو کے ہی ایک قصبے پولیکارپا  میں اسی طرح کی ایک کان بیٹھنے کے واقعے کے بعد پیش آیا ہے جس میں 13  افراد ہلاک ہو ئے تھے۔

 

دریافت کیجیے
غزہ : 75 فلسطینیوں کی باقیات ملبے سے نکالی گئیں
فرانس: ملک بھر میں تشدد پھوٹ پڑے، لوٹ مار اور آتشزنی کے واقعات
کینیڈا: فوجی  اڈے پر آگ لگ گئی،ہلاکتوں کی اطلاع
مملکت پر بیلسٹک میزائلوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا:اتحادی افواج
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کا تبادلہ، بھاری نقصان کی اطلاع
یوکرین: روس نے ہمارے توانائی کے شعبے پر  شدید ترین حملے کیے ہیں
صدر رجب طيب ایردوان: آج ہم اپنی توانائی کی تاریخ میں ایک نیا صفحہ کھول رہے ہیں
ایران نے حوثی حملوں پر سعودی بیانات کو مسترد کیا اور ثالثی کی پیشکش کا اعادہ کیا
چین: کیٹی کو کثرت سے چین کا دورہ کرنا چاہیئے
ایران کا ٹرمپ روٹ پر ردعمل: "ہم خطے میں امریکی موجودگی پر خدشات رکھتے ہیں"
انڈونیشیا کے نیشنل پارک میں لگنے والی جنگل کی آگ میں 4 افراد جان بحق
ترکیہ سمیت 19 ممالک کی کولمبیا کے اسرائیل میں سفارت خانے کو القدس منتقل کرنے کی مذمت
یوکرین: روسی ڈرون حملے نے پورے وولین کو بجلی سے محروم کر دیا
چین کا اسرائیل سے مطالبہ: غیر قانونی یہودی آبادکاری بند کی جائے
اسرائیلی فوجیوں نے شام کے دیہات میں گھروں کی تلاش لی اور زرعی اراضی پر فائرنگ کی