دنیا
2 منٹ پڑھنے
یوکرین کے زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر کے قریب دھماکہ، دھواں دیکھا گیا ہے- آئی ای اے سی
اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے نے کہا ہے کہ یوکرین کے زاپوریزیہ نیوکلیئر پاور پلانٹ (زیڈ این پی پی) میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی ٹیم نے دھماکوں کی آوازیں سنی اور قریب کے مقام سے دھواں نکلتا دیکھا
یوکرین کے زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر کے قریب دھماکہ، دھواں دیکھا گیا ہے- آئی ای اے سی
/ AP
3 اگست 2025

اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے نے کہا ہے کہ یوکرین کے زاپوریزیہ نیوکلیئر پاور پلانٹ (زیڈ این پی پی) میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی ٹیم نے دھماکوں کی آوازیں سنی اور قریب کے مقام سے دھواں نکلتا دیکھا۔

آئی اے ای اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کے زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ (زیڈ این پی پی) میں موجود آئی اے ای اے کی ٹیم نے دھماکوں کی آوازیں سنی اور قریبی مقام سے دھواں نکلتے دیکھا جہاں پلانٹ نے کہا کہ اس کی ایک معاون تنصیب پر حملہ کیا گیا۔

زیڈ این پی پی حکام نے ٹیم کو بتایا کہ پلانٹ کے احاطے سے 1200 میٹر کی دوری پر واقع اس تنصیب کو مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے سے شروع ہونے والی گولہ باری اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

اس میں کہا گیا ہے کہ دوپہر کے بعد بھی علاقے سے دھواں دکھائی دے رہا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ہفتوں اور مہینوں میں ہونے والے واقعات کے سلسلے میں یہ تازہ ترین واقعہ ہے جو زیڈ این پی پی میں فوجی تنازعے کے دوران جوہری تحفظ کے خطرات کی نشاندہی کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جوہری پاور پلانٹ کے آس پاس کوئی بھی حملہ چاہے وہ کسی بھی ہدف کا ہو، جوہری تحفظ کے لیے بھی ممکنہ خطرات پیدا کرتا ہے اور اس سے گریز کیا جانا چاہیے۔ ایک بار پھر میں جوہری تنصیبات کے قریب زیادہ سے زیادہ فوجی تحمل کا مطالبہ کرتا ہوں تاکہ جوہری حادثے کے مسلسل خطرے کو روکا جا سکے۔

یوکرین کے دارالحکومت کی فوجی انتظامیہ نے اپنی ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر بتایا کہ بعد ازاں روس نے اتوار کی علی الصبح کیف پر میزائل حملہ کیا۔

عینی شاہدین نے  آدھی رات کے فورا بعد شہر کو ہلا کر رکھ دینے والے زوردار دھماکے کی آواز سنی۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان