ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
صدر اردوعان کی ٹرمپ اور علاقائی رہنماؤں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس
ترکیہ ایک ایسے نئے دور کا خواہاں ہے جس میں خطے کے ممالک ایک دوسرے کے لئے خطرہ نہ ہوں: صدر رجب طیب اردوعان
صدر اردوعان کی ٹرمپ اور علاقائی رہنماؤں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس
ایران معاہدہ قریب آنے پر اردوان کی ٹرمپ اور علاقائی رہنماؤں کے ساتھ ٹیلی فونک کانفرنس (فائل فوٹو) / AP

ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات کے مطابق صدر رجب طیب اردوعان نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خطے کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ ایران اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر ایک ٹیلی کانفرنس کی ہے۔

یہ اعلیٰ سطحی سفارتی رابطہ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے کہ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ  "ایران کے ساتھ  جنگ بندی کاایک تاریخی معاہدہ بڑی حد تک طے پا چکا ہے۔ اب صرف اس کی حتمی منظوری باقی ہے"۔

اردوعان نے کہا ہےکہ ایران کے ساتھ آبنائے ہرمز سے آزادانہ داخلہ و خروج کی یقین دہانی کے لئے کوئی بھی معاہدہ علاقائی استحکام کو مضبوط کرے گا۔

انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا ہے کہ انقرہ، تہران کے ساتھ متوقع معاہدے پر عملدرآمد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

اردوعان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ "منصفانہ امن میں کوئی ہارنے والا نہیں ہوتا " اورکہا  ہےکہ ترکیہ ایک ایسے نئے دور کا خواہاں ہے جس میں خطے کے ممالک ایک دوسرے کے لیے خطرہ نہ ہوں"۔

امن معاہدے کو حتمی شکل دینا

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا ہے کہ زیرِ غور تاریخی معاہدے میں امریکہ، ایران اور کئی دیگر ممالک شامل ہیں۔

انہوں نے کہا ہےکہ معاہدے کے آخری نکات اور تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور انہیں جلد عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ٹرمپ کے مطابق اس فریم ورک کا مقصد تنازعات کو مستقل طور پر ختم کرنا ہے۔

ٹرمپ نے مشترکہ سفارتی مذاکرات کو "بہت اچھی گفتگو" قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ مشترکہ ٹیلیفونک سربراہی اجلاس میں ترکیہ، سعودی عرب، قطر، پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اعلیٰ حکام اور رہنما شریک ہوئے تھے۔

دریافت کیجیے
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"