ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترک اور ازبک صدور کی ترکستان میںترک ریاستوں کی تنظیم کے اجلاس کے دوران ملاقات
دونوں ممالک تمام شعبوں میں، بالخصوص دفاعی صنعت اور تجارت میں تعاون کو بڑھانے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔
ترک اور ازبک صدور  کی ترکستان میںترک ریاستوں کی تنظیم کے اجلاس کے دوران ملاقات
دونوں رہنماؤں نے ترکیہ اور ازبکستان کے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ / AA

ترکہ محکمہ اطلاعات کے مطابق صدر رجب طیب ایردوغان نے جمعہ کو قزاقستان کے شہر ترکستان میں ترک ریاستوں کی تنظیم  کے غیر رسمی اجلاس کے موقع پر ازبکستان کے صدر شوکت میرزیئیوف سے ملاقات کی۔

ترک سوشل میڈیا پلیٹ فارم NSosyal پر جاری بیان کے مطابق، رہنماؤں نے ترکیہ اور ازبکستان کے دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ملاقات کے دوران ایردوان نے کہا کہ دونوں ممالک تمام شعبوں میں، بالخصوص دفاعی صنعت اور تجارت میں تعاون کو بڑھانے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ترکیہ اور ازبکستان بین الاقوامی فورمز پر آپس میں یکجہتی بڑھائیں گے، اور انہوں نے میرزیئیوف کو ترکیہ میں منعقد ہونےو الے  مذکورہ سمٹ اور COP31 دونوں  میں شرکت کی دعوت دی ۔

 بند  کمرے  میں  ہونے والی یہ  ملاقات ایردوان کے قیام پذیر ہوٹل میں ہوئی، اس ملاقات میں  ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان بھی شریک تھے۔

صدر کے ساتھ خاتونِ اوّل امینہ ایردوان  اور  ترک وفد بھی ترکستان پہنچے۔

ایردوان قزاق صدر قاسم-جومیرت توقایف کی دعوت پر او ٹی ایس کے غیر رسمی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

 اس سمٹ میں آذربائیجانی صدر الہام علی یف، ازبک صدر شوکت میرزیئیوف، کرغز صدر صدیر جاپاروف اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر طوفان ارہورمان بھی شرکت کر رہے ہیں ۔

جمعرات کو ایردوان نے انڈیپنڈنس پیلس میں قزاق صدر قاسم-جومارت توقایف کے ساتھ ایک ملاقات کی اور ترکیہ-قزاقستان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے چھٹے اجلاس کی صدارت کی۔

بات چیت کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور بعد ازاں ترکی-قازقستان کاروباری فورم کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

ترک صدر او ٹی ایس کے غیر رسمی اجلاس میں شرکت کے لیے کل  صبح آستانہ سے ترکستان روانہ ہوئے تھے۔

 

دریافت کیجیے
حجاز ریلوے کا منصوبہ جلد ہی شروع کیا جائے گا:اورال اولو
عالمی فٹ بال کپ کے لیے الٹی گنتی شروع، ترکیہ کی قومی ٹیم امریکہ پہنچ گئی
فیدان انڈونیشیا میں،باہمی روابط بڑھانے پر غور
ترکیہ: فیدان، انڈونیشیا کے دورے پر
ٹرمپ، نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں: فیدان
ترکیہ۔آذربائیجان گیس سپلائی منصوبہ شام کی ترقی میں مدد کرے گا: اردوعان
فتح استنبول:تاریخ کی سمت بدلنے والی فتح
صدر اردوعان کا پیغامِ عید: غزّہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
صدر اردوعان کی ٹرمپ اور علاقائی رہنماؤں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس
ترکیہ قومی خفیہ سروس کا شام میں آپریشن: داعش کے 10 کارندے ترکیہ لائے گئے
اسرائیل کی مشرق وسطی میں اشتعال انگیز کارروائیاں ختم ہونی چاہئیں، صدر ایردوآن
ترک قومی خفیہ ایجنسی نے جاسوسی نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا
ترکیہ: یونان کا موقف افسوسناک ہے
آبنائے ہرمز کو بطور ہتھیار  استعمال نہیں کیا جانا چاہیئے:فیدان
بیلجیئم ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے:میکسیم پرِیوُو
ترکیہ عالمی دفاعی طاقت کے طور پر اُبھر رہا ہے، صدر ایردوان
دائمی جنگ بندی کےلیے امریکہ-ایران تعمیری قدم اٹھائیں:ترکیہ
اسرائیل کی توسیعی پالیسیاں علاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہی ہیں، صدر ایردوان
ہسپانوی وزیر اعظم سانچیز،طیارے میں فنی خرابی کے باعث انقرہ میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد روانہ
صدر ایردوان کی طرف سے TRT کی 62 ویں سالگرہ کی مبارکباد اور کثیر السانی خدمات کی پذیرائی