ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترک خفیہ ایجنسی کے سربراہ کا دورہ شمالی عراق،اہم ملاقاتیں
ترکیہ کی قومی خفیہ ایجنسی  کے سربراہ ابراہیم قالن  نے شمالی عراق کے شہر کرکوک کا دورہ کیا اور وہاں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں
ترک خفیہ ایجنسی کے سربراہ کا دورہ شمالی عراق،اہم ملاقاتیں
ابراہیم قالن / TRT World

ترکیہ کی قومی خفیہ ایجنسی  کے سربراہ ابراہیم قالن  نے شمالی عراق کے شہر کرکوک کا دورہ کیا اور وہاں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں۔

ابراہیم قالین کا بدھ کے روز کرکوک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کرکوک کے گورنر اور عراقی ترکمان فرنٹ کے صدر محمد سامان آغا نے استقبال کیا۔

کرکوک میں ان کا پہلا پڑاؤ تاریخی 'کرکوک قلعہ' تھا، جہاں انہوں نے صورتحال کا جائزہ لیا اور ترک شہدا کی یادگار پر حاضری دی۔

اس کے بعد، قالن نے عراقی ترکمان فرنٹ  کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور ترکمان حکام سے ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے  گورنر ہاوس میں گورنر محمد سامان آغا سے بھی بالمشافہ ملاقات کی۔

کرکوک کے دورے سے قبل ابراہیم قالین نے پیر کے روز عراق کے دارالحکومت بغداد میں اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا ایک سلسلہ مکمل کیا تھا۔

انہوں نے عراقی صدر نزار عامدی، اسپیکر پارلیمان ہیبت الحلبوسی، سپریم جوڈیشل کونسل کے صدر فائق زیدان، قومی سلامتی کے مشیر باسم البدری، وزیرِ خارجہ فواد حسین، نیشنل حکمت موومنٹ کے سربراہ عمار الحکیم، سوورینٹی الائنس کے سربراہ خمیس الخنجر اور تقدم پارٹی کے رہنما محمد الحلبوسی سے ملاقاتیں کیں۔

ان تمام ملاقاتوں میں ترکیہ اور عراق کے درمیان سیکیورٹی اور انٹیلی جنس تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 

دریافت کیجیے
آئی آر جی سی: ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا ہے
ہم، ایران۔امریکہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے خواہش مند ہیں: فیدان
بحیرۂ کیسپین پائپ لائن کنسورشیم کے ٹرمینل پر دو آئل ٹینکروں پر حملے
جاپان: اب ہم ایٹمی موضوع پر "بات کرنے سے گریز نہیں کر سکتے"
اقوام متحدہ: غزہ کے بچوں میں تیزی سے خسرہ پھیل رہا ہے
یوکرین: روسی حملوں میں ایک شخص ہلاک اور 15 زخمی
امریکہ نے جزیرہ قشم کو بھی نشانہ بنایا
انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی
آبنائے ہرمز پر کسی بھی ریاست کا دعوی خودمختاری "بین الاقوامی قانون کے خلاف" ہے
بھارت کا نجی خلائی دور وکرم-1 کے آغاز کے ساتھ شروع
ایران نے کویت کے بجلی اور پانی کی پلانٹس پر حملے کیے جبکہ بحرین نے ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا
عراقی وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 48 تجارتی معاہدے کر لیے
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
یوکرین کے ڈراون حملے میں سات افراد ہلاک، 24 زخمی
ایران نے 7 راتوں سے جاری حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے