غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل نے ایک اور فلسطینی صحافی کو قتل کر دیا
فلسطین سرکاری ٹی وی چینل کے کیمرہ مین 'خالد المدہون' کو، انسانی امداد کے متلاشی فلسطینیوں کی کوریج کے دوران، قتل کیا گیا ہے: فلسطین صحافی یونین
اسرائیل نے ایک اور فلسطینی صحافی کو قتل کر دیا
اکتوبر 2023ء سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینی صحافیوں کی تعداد 240 تک پہنچ گئی ہے۔ / تصویر: اے پی / AP

اسرائیلی فوج نے شمالی غزّہ میں ایک اور صحافی کو قتل کر دیا ہے۔

فلسطین صحافی یونین کے مطابق اسرائیلی افواج نے ، شمالی غزہ میں، 'خالد المدہون'   نامی فلسطینی صحافی کو قتل کر دیا ہے۔

سول سوسائٹی تنظیم نے ہفتے کے روز جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ فلسطین سرکاری ٹی وی چینل کے  کیمرہ مین 'خالد المدہون' زیکم کے علاقے میں اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہو گئے ہیں۔

المدہون ،انسانی امداد کے متلاشی فلسطینیوں کی علاقے میں موجودگی کے دوران، واقعے کی رپورٹنگ کر رہے تھے۔

تنظیم نے اس قتل کی مذمت کی اور اسے صحافیوں کے خلاف ایک "منظم مہم" قرار دیا  ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کی  آواز کو دبانا ہے۔بیان میں زور دیا گیا ہے کہ غزہ کے صحافی خطرات کے باوجود اپنے مشن پر قائم ہیں۔

غزہ حکومت کے میڈیا دفتر  کے مطابق المدہون کے قتل  کے ساتھ، اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں قتل کئے گئے فلسطینی صحافیوں کی تعداد 240 تک پہنچ گئی ہے ۔

صحافیوں کے لئے  مہلک ترین  جنگ

رواں مہینے کے آغاز میں اسرائیل نے ،غزہ شہر کے الشفاء اسپتال کے قریب ایک خیمے پر حملہ کر کے،6 صحافیوں کو قتل کر دیا تھا۔ ان شہداء میں سے  پانچ الجزیرہ کے صحافی تھے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی وارننگوں کے باوجود غزہ میں موجود  صحافی بار بار اسرائیلی حملوں، گرفتاریوں اور دھمکیوں کا نشانہ بن رہے ہیں ۔ مبصرین کے مطابق یہ کاروائیاں  جنگ کی کوریج کو خاموش کرنے کی کوششیں ہیں۔

اسرائیل، اکتوبر 2023 سے تاحال،  غزہ میں زیادہ تر عورتوں اور بچوں پر مشتمل  62,600 سے زائد فلسطینیوں کو قتل کر چکا ہے۔ اسرائیل نے علاقے کو مکمل طور پر  تباہ کر دیا اور ارادی  قحط کا محکوم بنا دیا  ہے۔

گذشتہ ماہِ  نومبر میں، بین الاقوامی فوجداری عدالت نے ،غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت سوزجرائم کے الزامات میں، وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے  وارنٹ ِگرفتاری جاری کئے تھے۔ اسرائیل کو بین الاقوامی عدالت انصاف میں  بھی غزہ میں نسل کشی کے مقدمے کا  سامنا ہے۔

دریافت کیجیے
غزّہ میں زیتون کی خطرناک حد تک کم ہوتی پیداوار تصاویر کے آئینے میں
غاصب اسرائیلیوں نے فلسطینیوں کی زیتون کی فصل چرا لی
اسرائیل نے ڈرون حملے کر کے پانچ فلسطینیوں کو قتل کر دیا
نیتن یاہو  نے حقائق میں ہیرا پھیری کی ہے
حماس: اسرائیل کے دعوے بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔
صدر ایردوان، برسوں سے غزہ کی سب سے بلند آواز رہے ہیں
اسرائیل نے فوج کو غزہ پر حملوں کے لئے تیاری کا حکم دے دیا
قاتل اسرائیل، 2023 سے اب تک، مقبوضہ مغربی کنارے پر تقریباً 63 ہزار حملے کر چکا ہے
اسرائیل کے غزہ میں ایک فلیٹ پر حملے میں پانچ افراد لقمہ اجل
"ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں"، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
اسرائیل نے ڈرون حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو قتل اور 13 کو زخمی کر دیا
فلسطین: ہم برکس کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہیں
اسرائیل: مقبوضہ مشرقی القدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کر دیا جائے
اسرائیلی فورسز کے چھاپے کے دوران ایک فلسطینی شخص کو قتل کر  دیا گیا
غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید
ترکیہ اور 7 دیگر ممالک کی طرف سے اسرائیل کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی منصوبوں کی مذمت
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
اسرائیلی فوجیوں نے نمازیوں پر آنسو گیس چھوڑ دی