غّزہ جنگ
3 منٹ پڑھنے
اسرائیل نے غزہ میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس دوران 9 افراد زخمی ہو گئے
سول ڈیفنس نے بین الاقوامی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور ثالثوں سے بھی فوری مداخلت کا مطالبہ کیا تاکہ غزہ پٹی میں شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور رہائشی علاقوں اور شہری سہولیات کو نشانہ بنانا روکا جائے۔
اسرائیل نے غزہ میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس دوران 9 افراد زخمی ہو گئے
غزہ شہر کے مغرب میں الشاطئ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کے ایک گھر پر فضائی حملے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے۔ / AA

طبی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی فضائی حملے نے مغربی غزہ شہر کے الشاطی پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر کو نشانہ بنا کر ایک بچہ سمیت نو فلسطینیوں کو زخمی کر دیا ۔

اسرائیل کی گزشتہ  سال کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں  بدستور جاری ہیں۔

غزہ سول ڈیفنس نے بعد ازاں کہا کہ زخمیوں کی تعداد نو تک پہنچ گئی ہے جب اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے رہائشیوں کو دھمکیاں دینے اور آس پاس کے رہائشی بلاک کو خالی کرانے کے احکامات کے بعد الاضہم خاندان کے گھر پر حملہ کیا۔

ایک بیان میں سول ڈیفنس نے کہا کہ حملے نے ایک منزلہ گھر کو تباہ کر دیا اور قریبی درجنوں گھروں اور عمارات کو نقصان پہنچا، جبکہ کئی عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

اس نے خبردار کیا کہ تباہی کی سطح اور جاری خطرہ درجنوں خاندانوں کو اپنی حفاظت کے لیے گھروں سے فرار پر مجبور کر سکتا ہے۔

سول ڈیفنس نے بین الاقوامی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور ثالثوں سے بھی فوری مداخلت کا مطالبہ کیا تاکہ غزہ پٹی میں شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور رہائشی علاقوں اور شہری سہولیات کو نشانہ بنانا روکا جائے۔

عینی شاہدین نے انادولو ایجنسی کے ایک نمائندے کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے اس گھر کو نشانہ بنانے کی دھمکی دینے اور پورے رہائشی علاقے کو خالی کرانے کے احکامات جاری کرنے کے فوری بعدلاضہم خاندان کے گھر کو بمباری کا نشانہ بنایا۔

ان کے مطابق ایک اسرائیلی ڈرون نے ابتدائی طور پر گھر پر میزائل داغا، جو پھٹنے میں ناکام رہا۔ بعد ازاں ایک لڑاکا طیارہ واپس آیا اور گھر پر بمباری کر کے اسے تباہ کر دیا۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں چارافراد  زخمی

انادولو ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی اسرائیلی آباد کاروں نے جنوبی قبضہ شدہ مغربی کنارے میں حملوں میں چار فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔

ذرائع نے انادولو کو بتایا کہ جنوبی الخلیل کے شہر الظاہِریہ کے مشرق میں واقع شویکہ علاقے میں اسرائیلی قابضین نے ایک فلسطینی آدمی اور اس کے بچے پر حملہ کیا، اور ایک تیسرے فلسطینی سمیت انہیں زخمی کر دیا۔

بیت لحم صوبے میں فلسطینی نیوز ایجنسی وفا نے کہا کہ اسرائیلی قابضین نے بیت فجّار قصبے کے وادی سیف علاقے میں اپنی زمین پر موجود ایک فلسطینی پر حملہ کیا اور اس کا موبائل فون ضبط کر لیا۔

اسی ماخذ کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے بیت لحم کے جنوب میں الخضر اور آرتاس کے درمیان سلیمان کے تالاب کے علاقے میں پکنک منا رہے چند فلسطینیوں پر اسٹَن گرینیڈز استعمال کیے تاکہ انہیں علاقے سے نکلنے پر مجبور کیا جا سکے۔

اسرائیلی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں

اکتوبر 2023 کے بعد سے، اسرائیل نے غزہ میں اپنی نسل کشی کے دوران 72,600 سے زائد فلسطینیوں کو ہلاک کیا ہے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، اور 172,000 سے زائد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

اس نے محصور علاقے کے زیادہ تر حصے کو ملبے میں تبدیل کر دیا اور اس کی پوری آبادی کو بے گھر کر دیا ہے۔

اکتوبر 2025 میں نافذ ہونے والی جنگ بندی کے باوجود، اسرائیل روزانہ اس کی خلاف ورزی کرتا رہتا ہے۔

قبضہ شدہ مغربی کنارے میں، اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی تشدد میں اضافہ ہوا ہے، جس میں کم از کم 1,155 فلسطینی ہلاک اور تقریباً 11,750 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
امید ہے ہم کامیاب ہو جائیں گے: کالاس
ایشیاءتوانائی کے بڑے جھٹکوں کے لئے تیار ہو رہا ہے
سابق تھائی وزیراعظم شیناواترا کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا
جب تک جوہری مواد موجود ہے معاملہ ختم نہیں ہو گا: نیتن یاہو
مشرقی کونگو میں دہشتگردانہ حملے،21 افراد ہلاک
ٹرمپ کو ایران کا جواب پسند نہیں آیا،تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
روس، سلوواکیہ کو توانائی فراہم کرنے کی 'ہر ممکن' کوشش کرے گا: پوتن
اسرائیل نے عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈّہ بنا لیا
اسرائیلی وزارتی کمیٹی اوسلو معاہدوں کی منسوخی کے بل پر بحث کرے گی
باکستان: کار بم دھماکہ اور فائرنگ، بارہ پولیس اہلکار ہلاک
چین: جاپان، انڈو-پیسیفک کو بطور پردہ استعمال کر رہا ہے
پوتن: روسی افواج نیٹو کی طرف سے مسلح اور حمایت کردہ ایک حملہ آور طاقت سے نبرد آزما ہے
ترکیہ عالمی دفاعی طاقت کے طور پر اُبھر رہا ہے، صدر ایردوان
اسرائیل نے غزہ میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس دوران 9 افراد زخمی ہو گئے
سعودی عرب کی فوجی آپریشنز میں اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے کی تردید