ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ، فلسطین میں دو ریاستی حل کا، ضامن بننے پر تیار ہے: فیدان
ترکیہ، فلسطین میں دو ریاستی حل کے لیے، ضامن کا کردار ادا کرنے پر تیار ہے: وزیر خارجہ خاقان فیدان
ترکیہ، فلسطین میں دو ریاستی حل کا، ضامن بننے پر تیار ہے: فیدان
Turkish FM Hakan Fidan says agreement reached in Sharm el-Sheikh was historic for both Gaza and region. / AA
19 اکتوبر 2025

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ، فلسطین میں دو ریاستی حل کے لیے، ضامن کا کردار ادا کرنے پر تیار ہے۔

ترکیہ کے ٹی وی چینل ' ULKE TV ' کے لئے انٹرویو میں فیدان نے مصر کے شہر  شرم الشیخ میں طے پانے والے معاہدے کو "غزہ اور خطے دونوں کے لیے تاریخی" قرار دیا اور کہا ہے کہ ترکیہ، فلسطین میں دو ریاستی حل کے لیے ضامن کا کردار ادا کرنے پر تیار ہے ۔

انٹرویو میں انہوں نے خبردار کیا  ہےکہ اگر دو ریاستی فریم ورک پر عمل نہ کیا گیا تو "کچھ عرصے بعد ایک اور جنگ دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ موجودہ جنگ بندی کو برقرار رکھنے میں ناکامی "ایک جنگ نہیں بلکہ ایک اور نسل کشی" کو جنم دے سکتی ہے۔

ترکیہ کی ترجیحات کا خاکہ پیش کرتے ہوئے فیدان نے کہا  ہےکہ" ترکیہ کی توجہ  معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد کو یقینی بنانے، انسانی امداد کی فراہمی کو محفوظ بنانے، فلسطینیوں کو غزہ کی انتظامیہ سنبھالنے کے قابل بنانے اور دو ریاستی حل کی طرف فیصلہ کن قدم اٹھانے پر مرکوز ہے"۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا  ہےکہ انقرہ کا مقصد مزید کشیدگی کو روکنا اور خطے میں دیرپا امن کے لیے بنیاد فراہم کرنا ہے۔

فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان نے اس سے قبل کہا تھا کہ مغربی ممالک کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اقدامات محض سفارتی اشارے نہیں بلکہ دو ریاستی حل کے لیے بنیاد فراہم کرنے والے اقدامات ہونے چاہیئں۔

انہوں نے کہا تھا کہ "اس مرحلے پر دو ریاستی حل کی طرف کوششوں کو تیز کرنا ضروری ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ مغربی ممالک بطورِ خاص برطانیہ اور فرانس کی جانب سے فلسطین کو بحیثیت ریاست  تسلیم کرنے کے فیصلے دو ریاستی حل کی طرف لے جانے والے عمل میں بنیادی اقدامات ہوں نہ کہ محض تسلیم کرنے کا عمل۔ بصورت دیگر، اٹھائے گئے اقدامات نامکمل رہیں گے اور اپنے مقصد کو پورا نہیں کر سکیں گے۔"

انہوں نے اس بات کا  بھی اعادہ کیا تھا کہ 1967 کی سرحدوں کے اندر اور  مشرقی القدس کے دارالحکومت  والی ایک آزاد، خودمختار اور جغرافیائی طور پر متحد فلسطینی ریاست ہی مسئلے کاواحد حل ہے۔

دریافت کیجیے
ایرانی رہنما: ایران دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا، ہم ہمسایہ ممالک سے معذرت خواہ ہیں
یوکرین کی ایک رہائشی عمارت پر روسی حملے میں متعدد افراد ہلاک
ایردوان اور میلونی نے مشرق وسطیٰ کے بڑھتے ہوئے بحران کے درمیان علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا
اقوام متحدہ کا مشرق وسطی میں پھیلتی ہوئی جنگ کے باعث 'سنگین انسانی ہنگامی صورتحال' کا اعلان
امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ کے پہلے 36 گھنٹوں میں 3,000 سے زیادہ فضائی حملے کیے: رپورٹ
چین: مشرقِ وسطیٰ میں احتیاط سے کام لیا جائے
یورپی یونین: ترک مصنوعات پر 'میڈ ان ای یو' لیبل چسپاں ہو گا
امریکہ: ہم بھارت کو چین کی طرح اپنا رقیب نہیں بننے دیں گے
امریکی تحقیقات میں ایرانی اسکول پر حملے میں امریکی کردار کی تائید ہوتی نظر آتی ہے — رپورٹ
نیپال میں 2025 کی بغاوت کے بعد پہلے پارلیمانی انتخابات
سعودی عرب نے 3 بیلسٹک میزائلوں کو ناکارہ کر دیا
ایران میں برّی کاروائی کا سوچنا فی الحال وقت کا زیاں ہو گا: ٹرمپ
اسرائیل: ہم نے، بیروت کے جنوبی مضافات پر، نئے فضائی حملے کئے ہیں
اسپین: ٹرمپ سے اپیلیں کرتے رہنا بالکل بے فائدہ ہے
ترک قومی خفیہ سروس کا شام میں کلیدی داعش آپریشن