مشرق وسطی
1 منٹ پڑھنے
جنوبی لبنان پر اسرائیل کے تازہ حملے،4 افراد ہلاک
لبنانی میڈیا کے مطابق، جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، جو جاری جنگ بندی کی نئی خلاف ورزیاں قرار دی گئی ہیں
جنوبی لبنان پر اسرائیل کے تازہ حملے،4 افراد ہلاک
لبنان-اسرائیل / AA

لبنانی میڈیا کے مطابق، جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، جو جاری جنگ بندی کی نئی خلاف ورزیاں قرار دی گئی ہیں۔

ریاستی قومی خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ صور کے  شہر دیر کیفا میں ایک فضائی حملے میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

اسی ذریعے نے بتایا کہ جنوبی لبنان میں ایک موٹرسائیکل کو نشانہ بنا کر ڈرون حملے میں دو مزید افراد ہلاک ہوئے۔

یہ تازہ ترین واقعات اس وقت سامنے آئے جب اسرائیلی افواج نے منگل کو لبنان بھر میں 57 حملے کیے، جو 2 مارچ کے بعد کی تازہ ترین کشیدگی ہے۔

جوابی کارروائی میں حزب اللہ نے اسرائیلی ٹینکوں، عسکری گاڑیوں، فوجی اجتماعات اور ایک اینٹی آرمَر پوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے 17 حملے کیے۔

اگرچہ 17 اپریل کو جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا اور اسے 17 مئی تک بڑھایا گیا تھا  البتہ  اسرائیلی افواج روزانہ حملے اور درجنوں دیہاتوں میں گھروں کی وسیع پیمانے پر تباہی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

لبنان کی وزارتِ صحت نے منگل کو کہا کہ 2 مارچ سے اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 2,702 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 8,311 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور
صدر ایران پیزشکیان: "اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل کرے تو ایران بھی فوری طور پر اقدام کرے گا"
امریکی پابندیوں کے خلاف یورپ کی خاموشی مایوس کن ہے:ایران
امریکہ نےعراق کے لیے800 ملین ڈالر کےدفاعی پیکیج کی منظوری دے دی
ابوظہبی حکومت:ایران باز رہے ،جواب سخت ہوگا
اسرائیلی وزیر بن گویر نے فلسطینی خواتین قیدیوں کی تذلیل کی
فوجی تنصیب کو وسعت دینے کی خاطر فلسطینی زمین غصب کر لی
پیزشکیان: اگر امریکہ اسلام آباد معاہدے پر عمل کرتا ہے تو آبنائے ہرمز کھل سکتی ہے
ایرانی پارلیمانی اسپیکر قالیباف: "ہم جہاں پر تیل نہیں بیچ سکتے، وہاں کوئی بھی نہیں بیچ سکے گا"
اسرائیل کے قید خانوں میں 370 فلسطینی بچے موجود ہیں: رپورٹ
وائی پی جی کا سابق سرغنہ شامی صدر کا مشیر بن گیا
حماس کا اسلحہ سپرد کرنے اور حکومت سے دستبردار ہونے کا اعلان
جنوبی لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے جاری
عراق:بین الاقوامی اتحاد 30 ستمبر تک ملک سے انخلا مکمل کر لے گا
ایرانی حملوں سے مبینہ طور پر مشرق وسطی میں امریکی انٹیلیجنس تنصیبات کو  بھاری نقصان پہنچا ہے
امریکہ-ایران جنگ بندی کو برقرار رکھا جائے: چین و اردن
غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے قصرہ میں تین فلسطینی گھروں کو گھیرے میں لے لیا
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو