دنیا
2 منٹ پڑھنے
بھارت نے بنگلہ دیش کو ڈیزل کی فراہمی شروع کر دی
بھارت نے بنگلہ دیش۔انڈیا فرینڈشپ پائپ لائن کے ذریعے بنگلہ دیش کو تقریباً 5,000 میٹرک ٹن ڈیزل کی فراہمی شروع کر دی
بھارت نے بنگلہ دیش کو ڈیزل کی فراہمی شروع کر دی
آرکائیو تصویر: ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں، امریکہ اور اسرائیل کے ایران کے ساتھ تنازعہ کے بعد ایندھن کی فراہمی کے خدشات بڑھنے پر گاڑیاں ایک پٹرول پمپ پر قطار میں کھڑی ہیں۔ / Reuters

مشرقِ وسطیٰ کے تناؤ کی وجہ سے عالمی تیل کی مارکیٹوں میں خلل کے دوران، بھارت نے بنگلہ دیش۔انڈیا فرینڈشپ پائپ لائن (BIFP) کے ذریعے بنگلہ دیش کو تقریباً 5,000 میٹرک ٹن ڈیزل کی فراہمی شروع کر دی ہے۔

بھارت کے سرکاری نشریاتی ادارے دُوردرشن نیوز کے مطابق یہ ایندھن سوموار کو آسام کے نُمالِرگ ریفائنری سے پمپ کیا گیا اور توقع ہے کہ تقریباً 44 گھنٹوں میں دیناج پور پہنچ جائے گا۔

2023 میں خدمت کے لئے کھولی گئی  BIFP کو درآمد شدہ ایندھن کو مؤثر طریقے سے منتقلی اور بنگلہ دیش کے لیے لاگت میں کمی کے لیے بنایا گیا تھا۔ بنگلہ دیش کے پاس اسٹریٹجک تیل کے قابلِ ذکر ذخائر موجود نہ  ہونے کی وجہ سے  یہ ملک محدود آپریشنل اسٹوریج اور فوری درآمدات پر انحصار کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دِہلی نے، ڈھاکہ کی اضافی سپلائی کی درخواست کے بعد، پائپ لائن کے ذریعے ڈھاکہ کو 180,000 ٹن ڈیزل فراہم کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

بنگلہ دیشی حکام نے پیٹرول پمپوں پر طویل قطاروں کی وجہ سے وسائل کے تحفظ کے لئے ملک بھر میں اسکول بند کر دیئے ہیں  اور پیٹرول کی فراہمی پیٹرول کارڈ سے شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکہ کے 28 فروری کو ایران پر مشترکہ حملوں  کے بعد علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ حملوں کے نتیجے میں اُس وقت کے دینی لیڈر علی خامنہ ای  سمیت 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چُکے ہیں۔

جوابی حملوں میں تہران نے اسرائیل ، اردن، عراق اور امریکی عسکری اثاثوں والے کئی خلیجی ممالک کو نشانہ بنایا ہے۔

ایران نے 28 فروری کو آبنائے  ہرمُز کو عملاً بند کر دیا۔ یہ اسٹریٹجک آبی گزرگاہ یومیہ تقریباً 20 ملین بیرل تیل کی ترسیل کا اور عالمی مائع قدرتی گیس کی تجارت کے تقریباً  20 فیصد کا راستہ ہے۔

دریافت کیجیے
روسی حملوں میں ایک بچہ سمیت تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
سربراہ فوج کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام ایران جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں
تھائی لینڈ میں ایک نوجوان نے اپنے دادا دادی کو قتل کرنے کے بعد اسکول میں دھاوا بول دیا
روس کے وائلڈبیریز ہب پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
یونیسف: غزہ میں فائر بندی کے بعد سے 300 بچوں قتل کئے جا چُکے ہیں
پاکستان: وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر
سلامتی کونسل کی طرف سے پاکستان میں ہونے والے خونریز دہشت گردانہ حملے کی مذّمت
ایرانی مذاکرات کار: امریکہ 'لوپ تھیٹر ڈپلومیسی' میں مصروف ہے
حوثی حملوں میں 58 یمنی فوجی ہلاک، سعودی عرب میں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات
اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینیوں پر حملہ،متعدد زخمی
جاپان: ہیروشیما پر امریکی ایٹمی بمباری کی 81 ویں سالانہ یاد
جاپان کی وزیر اعظم کا غیر جوہری اصولوں کو برقرار رکھنے کے واضح وعدے سے گریز
سی آئی اے نے کیوبا کے لیے پوشیدہ ٹاسک فورس تشکیل  دے دی
یکاترینبرگ کے قریب کار دھماکہ، روسی ڈرون بنانے والی کمپنی کے سربراہ شدید زخمی
لبنانی مہاجرین اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں: اقوامِ متحدہ