ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ نے اپنے آخری گروپ میچ میں امریکہ کو 3-2 سے شکست دے دی
امریکی ٹیم گروپ لیڈر کے طور پر اگلے مرحلے میں پہنچی ہے تو اس کا مقابلہ بوسنیا ہرزیگووینا سے ہو گا۔
ترکیہ  نے اپنے آخری گروپ میچ میں امریکہ کو 3-2 سے شکست دے دی
25 جون 2026 کو ترکیہ اور امریکہ کے درمیان 2026 فیفا ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے گروپ ڈی کے میچ میں کامیابی کے بعد ترکیہ کے کھلاڑی جشن مناتے ہوئے۔ / AA

ترکیہ نے اپنے آخری گروپ میچ میں  امریکہ کو  شکست  دے دی، لاس اینجلس اسٹیڈیم  میں 2026 فیفا ورلڈ کپ کے گروپ ڈی کے آخری میچ میں ترکیہ  3-2  کے اسکور سے کامیاب ہوا۔

امریکہ نے میچ  کا آغاز جارحانہ طریقے سے کیا  اور آسٹن ٹرسٹی نے تیسرے منٹ میں اوعرجان چاکر کو  مات دیتے ہوئے  ایک صفر کی  برتری حاصل کر لی۔

ترک ٹیم  نے جوابی گول چند ہی منٹوں بعد کر دیا  جب  بارش الپر یلماز نے امریکی دفاع کو چیرتے ہوئے بال کو  ریئل میڈرڈ کے سٹار آردا گولر کے  سامنے تک پہنچا دیا ، جس نے دسویں منٹ میں زور دار شاٹ لگا کر اپنا اور ٹیم کا ورلڈ کپ میں پہلا گول کیا۔

یہ ترکیہ کا 2002 میں الہان مانسز کے گول کے بعد فیفا ورلڈ کپ میں پہلا گول ثابت ہوا ۔

جب میچ برابر ہوا تو دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ اس بار ترکیہ نے شاندار پاس کے تسلسل کے ذریعے  سبقت حاصل کی،  اورکن  کھوکچو  31 ویں منٹ میں گول کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

قریبی فاصلے سے  شاٹ

دوسرے ہاف کے آغاز میں منظم ہو کر امریکہ نے 49 ویں منٹ میں  اپنا دوسرا گول کر دیا جس سے اسکوردوبارہ برابر ہو گیا۔

میچ کےآخری لمحات میں  ترکیہ نے قان آئیحان  کے گول سے فتح اپنے نام کر لی، جو کہ اس کی ٹورنامنٹ میں واحد اور پہلی جیت ثابت ہوئی۔

ترکیہ کے کوچ و مونٹیلا نے کہا کہ اس جیت کے ساتھ  ہماری  ٹیم سربلند گھر واپس لوٹے  گی۔

مونٹیلا نے کھلاڑیوں کی مہارت، صلاحیت اور کردار کی تعریف کی، خاص طور پر اس ذہنی دباؤ کے باوجود کہ وہ پہلے ہی   ٹورنا منٹ سے باہر ہو چکے تھے  اور میچ  میزبان ملک کے خلاف کھیل رہے تھے۔

اس میچ کے نتیجے کے طور پر، امریکہ گروپ ڈی میں پہلے نمبر پر رہا اور گروپ مرحلے سے آگے بڑھ گیا، جبکہ ترکیہ نے  آخری  نمبر پر رہتے ہوئے ٹورنامنٹ کو خیر باد کہا۔

امریکہ اب  ناک آوٹ راؤنڈ میں بوسنیا ہرزیگووینا کے ساتھ نبرد آزما ہو گا۔

 

دریافت کیجیے
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز
نارویجیئن وزیر  خارجہ کا دورہ پاکستان،اہم امور پر  تبادلہ خیال
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا اسرائیلی دعوی مشکوک ہے:سی آئی اے
فرانس: ایران مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
کولومبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان
لبنان میں ہماری فوج تعینات رہے گی:یسرائیل کاتز
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز