پاکستان
2 منٹ پڑھنے
اسحاق ڈار نیو یارک میں،تنازعہ کشمیر سمیت مختلف مسائل پر گوتیرس سے تبادلہ خیال
اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل پر زور دیا اور ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لئے انتونیو گوتریس کی "قیادت اور مخلصانہ کوششوں" کی تعریف کی
اسحاق ڈار نیو یارک میں،تنازعہ کشمیر سمیت مختلف مسائل پر گوتیرس سے تبادلہ خیال
/ Reuters

پاکستان کے اعلیٰ سفارت کار اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے نیویارک میں ملاقات کے دوران بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا معاملہ اٹھایا

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تقریبات اور امریکی حکام کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کے لیے امریکہ کے آٹھ روزہ دورے پر ہیں۔

ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان کے لیے قومی اور علاقائی اہمیت کے متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جن میں تنازعہ کشمیر، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور پاکستان کے اندر 'بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی' شامل ہیں۔

بھارت نے اپریل میں  بھارتی  زیر انتظام کشمیر میں ہونے والے ایک حملے میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پانی کی تقسیم کا دہائیوں پرانا معاہدہ معطل کر دیا تھا۔

اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل پر زور دیا اور ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لئے انتونیو گوتریس کی "قیادت اور مخلصانہ کوششوں" کی تعریف کی۔

انہوں نے فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ کیا، مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

 ملاقات میں اسحاق ڈار نے کثیرالجہتی اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے اسلاموفوبیا کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی حالیہ تقرری کا خیر مقدم کیا اور مذہبی عدم رواداری کے خلاف عالمی کوششوں میں پاکستان کی حمایت کا یقین دلایا۔

 دوسری جانب ،انتونیو گوتریس نے پاکستان کی فعال سرگرمیوں کو سراہا۔

دریافت کیجیے
ایران: امریکہ کے ساتھ سوئٹزرلینڈ میں تیکنیکی مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں
روسی شہر پر یوکرین کا حملہ،5 افراد ہلاک
آبنائے ہرمز سے محفوظ اور بلا اجرت آمد و رفت برقرار رہے گی:عُمان
ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی خفیہ ادارے میں برطرفیوں کا آغاز کر دیا
اسرائیلی میڈیا: امریکا نے لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کی لا محدود اجازت ختم کر دی ہے
آبنائے ہرمز تہران کے زیرِ انتظام ہوگی: قالیباف
ترکیہ: اردوعان۔زیدی ملاقات
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا