ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ٹی آر ٹی غیر جانبدارانہ نشریاتی تشخص کے ساتھ مظلوموں اور مجبوروں کی آواز بنا ہوا ہے:ایردوان
ترک صدر نےکہا کہ انصاف کے لیے ترکیہ کی جدوجہد میں ٹی آر ٹی  نے میڈیا کے محاذ پر ایک بڑی طاقت فراہم کی ہے اور ٹی آر ٹی 62 سالوں سے اپنے اصولی، ذمہ دارانہ اور غیر جانبدارانہ نشریاتی تشخص کے ساتھ مظلوموں اور مجبوروں کی آواز بنا ہوا ہے
ٹی آر ٹی غیر جانبدارانہ نشریاتی تشخص کے ساتھ مظلوموں اور مجبوروں کی آواز بنا ہوا ہے:ایردوان
ایردوان-زاہد سوباجی

صدرِ مملکت رجب طیب ایردوان نے استنبول کانگریس سینٹر میں منعقدہ ٹی آر ٹی ورلڈ فورم 2026 کی افتتاحی تقریب میں بین الاقوامی برادری کو اہم پیغامات دیے۔

 اس سال 10 ویں بار منعقد ہونے والے اس بڑے فورم میں، جس میں 43 ممالک سے تقریباً 150 مقررین شریک ہیں، خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ موجودہ بحرانوں کے سامنے عالمی نظام ناکافی ثابت ہو چکا ہے اور "کل کے نسخوں سے آج کے مسائل کا حل ممکن نہیں ہے"۔

 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی نظام کے اصول و ضوابط کو پیروں تلے روندا جا رہا ہے اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت عالمی ادارے غزہ اور اس جیسے دیگر المیوں پر محض تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

غزہ میں شہید ہونے والے 270 سے زائد میڈیا نمائندوں کا ذکر کرتے ہوئے ایردوان نے دوہرے معیار پر سخت تنقید کی اور کہا کہ جو بین الاقوامی ادارے ترکیہ کے معاملے میں سخت تنقید کرتے ہیں، وہ اس نسل کشی نیٹ ورک کے سامنے "کاغذی شیر" بن چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کے لیے ترکیہ کی جدوجہد میں ٹی آر ٹی  نے میڈیا کے محاذ پر ایک بڑی طاقت فراہم کی ہے اور ٹی آر ٹی 62 سالوں سے اپنے اصولی، ذمہ دارانہ اور غیر جانبدارانہ نشریاتی تشخص کے ساتھ مظلوموں اور مجبوروں کی آواز بنا ہوا ہے۔

ٹی آر ٹی ورلڈ فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد زاہد سوباجی نے بھی کہا کہ  "عالمی سرپرستی کے سامنے ٹی آر ٹی کی حیثیت سے ہمارا فرض یہ ہے کہ مظلوموں پر جو گزر رہی ہے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ترکیہ جو جدوجہد کر رہا ہے، اسے دنیا تک پہنچایا جائے۔"

 

دریافت کیجیے