دنیا
2 منٹ پڑھنے
یوکرینی ڈرونز کا ماسکو کے قریب حملہ، تیل ڈپو تباہ
روسی ٹیلی گرام چینلز نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ یوکرینی ڈرونز نے رات گئے روس کے دارالحکومت ماسکو کے علاقے کو نشانہ بناتے ہوئے ایک تیل کے ڈپو اور ایک لاجسٹک تنصیب پر حملہ کیا ہے
یوکرینی ڈرونز کا ماسکو کے قریب حملہ، تیل ڈپو تباہ
یوکرین-روس / AFP

روسی ٹیلی گرام چینلز نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ یوکرینی ڈرونز نے رات گئے روس کے دارالحکومت ماسکو کے علاقے کو نشانہ بناتے ہوئے ایک تیل کے ڈپو اور ایک لاجسٹک تنصیب پر حملہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں کریملن سے تقریباً 40 کلومیٹر جنوب میں واقع شہر پوڈولسک  کے اوپر، تیل ذخیرہ کرنے والی ایک تنصیب پر حملے کے بعد اٹھنے والا شدید سیاہ دھواں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین  نے بتایا کہ رات کے وقت ماسکو کے علاقے کو 400 سے زائد ڈرونز نے نشانہ بنایا اور فضائی دفاعی نظام نے ان میں سے زیادہ تر کو روک دیا۔

سوبیانین نے سرکاری سرپرستی میں چلنے والے میکس  پلیٹ فارم پر لکھا:کہ "دشمن کے 400 سے زیادہ ڈرونز نے شام سے صبح تک ماسکو کے علاقے کی طرف پرواز کی۔ ان میں سے بیشتر کو فضائی دفاعی فورسز نے دور ہی بے اثر کر دیا۔ 85 ڈرونز ماسکو کے قریب پہنچتے ہوئے تباہ کیے گئے۔"

حالیہ مہینوں میں روسی سرزمین پر اپنے حملوں تیز کرنے والے کیف  نے انہیں چار سال سے زیادہ عرصے سے جاری روسی حملوں کا جوابی عمل قرار دیا ہے۔

مزید برآں، روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس  نے رپورٹ کیا ہے کہ ماسکو کے علاقے میں دھماکے کے نتیجے میں تین غیر ملکی شہریوں سمیت چھ افراد زخمی ہو کر ہسپتال منتقل ہوئے ہیں۔ ہسپتال کے بیان میں کہا گیا ہے کہ"مختلف نوعیت کے دھماکے سے لگنے والے زخموں کے ساتھ چھ افراد کو Domodedovo ہسپتال لایا گیا جن میں سے تین غیر ملکی شہری ہیں تاہم، یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ان زخموں کا تعلق ڈرون حملوں سے ہے یا نہیں۔

ماسکو کے جنوب میں واقع دومودیدوو میں ایک بین الاقوامی ہوائی اڈہ بھی موجود ہے۔

دوسری طرف، کولیڈینو  میں روس کے سب سے بڑے آن لائن ریٹیلر وائلڈ بیریز کے ایک گودام میں بھی آگ لگنے کی اطلاع ملی ہے۔

 دعویٰ کیا گیا ہے کہ کمپنی کے تقسیمی مراکز میں سے ایک کو نشانہ بنایا گیا ہے اس کے علاوہ دومودیدوو میں ایک رہائشی عمارت میں بھی آگ لگ گئی جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ ڈرون حملے کا واقعہ ہے۔

نقصان کی صحیح حد کا ابھی علم نہیں ہو سکا اور یوکرینی فوج نے ان دعووں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

 

دریافت کیجیے
روس کے وائلڈبیریز ہب پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
یونیسف: غزہ میں فائر بندی کے بعد سے 300 بچوں قتل کئے جا چُکے ہیں
پاکستان: وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر
جاپان: ہیروشیما پر امریکی ایٹمی بمباری کی 81 ویں سالانہ یاد
جاپان کی وزیر اعظم کا غیر جوہری اصولوں کو برقرار رکھنے کے واضح وعدے سے گریز
سی آئی اے نے کیوبا کے لیے پوشیدہ ٹاسک فورس تشکیل  دے دی
یکاترینبرگ کے قریب کار دھماکہ، روسی ڈرون بنانے والی کمپنی کے سربراہ شدید زخمی
لبنانی مہاجرین اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں: اقوامِ متحدہ
امریکا نے برازیل کے سفیر کے ویزے کو منسوخ کر دیا
دنیا جاپان سے ہوشیار رہے: شمالی کوریا
روسی میزائل اور ڈراون حملوں میں کیف کے قرب و جوار میں 14 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
فلپائن میں 6.3 کی شدّت کا زلزلہ
چین کے شاانشی صوبے میں شدید بارشوں کے باعث ایک لاکھ 15 ہزار لوگوں کی نقل مکانی
گوئٹے مالا: فیوگو آتش فشاں میں دھماکے
روسی علاقوں پر یوکرینی ڈراونز کی بارش، ماسکو پر حملے میں پانچ افراد ہلاک
امریکہ: 65,000 سے زیادہ شہری اپنے گھروں سے نکال گئے
شمالی کوریا: امریکہ اور اس کے اتحادی ایشیا-پیسیفک میں 'نئے سیکیورٹی بحران' کو ہوا دے رہے ہیں
آسٹریلیا: ایچ فائیو برڈ فلو کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر پرندے ہلاک
یوکرین اور روس کے مابین حملوں میں شدت آگئی،متعدد ہلاکتیں
مصر میں  5.3 شدت کا زلزلہ،عوام میں خوف و ہراس