ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ: اسرائیلی وزارتِ خارجہ کی ہرزہ سرائی اسرائیلی حکومت کی فرسودہ ذہنیت کی عکاس ہے
اسرائیل وزارتِ خارجہ کا بیان نیتن یاہو سمیت اسرائیلی حکومت میں شامل مجرموں کی بزدل اور فرسودہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے: ترکیہ وزارتِ خارجہ
ترکیہ: اسرائیلی وزارتِ خارجہ کی ہرزہ سرائی اسرائیلی حکومت کی فرسودہ ذہنیت کی عکاس ہے
وزارة الخارجية التركية

ترکیہ وزارتِ خارجہ نے اسرائیل وزارتِ خارجہ کی جانب سے صدرِ جمہوریہ ترکیہ رجب طیب اردوعان کو نشانہ بنا کر جاری کئے گئے بیان پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ"اسرائیل وزارتِ خارجہ کا، ہمارے معزز صدر کو نشانہ بناکر جاری کیا گیا اور  جھوٹ اور بہتان پر مبنی بیان نیتن یاہو سمیت اسرائیلی حکومت میں شامل مجرموں کی بزدل اور فرسودہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں نسل کشی کا ارتکاب کرکے پوری اسرائیلی عوام کے لیے تاریخی شرمندگی کا باعث بننے والے اور جدید مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ میں بے مثال توسیع پسندی کا مظاہرہ کرکے علاقائی و عالمی عدمِ استحکام کے بنیادی ذمہ دار نیتن یاہو اور اس کے جرائم پیشہ گروہ کو حاصل استثنیٰ اب قانونی اور سیاسی دونوں حوالوں سے ختم ہو رہا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی اداروں کی ، گوئبلز کی پروپیگنڈا مشین کی طرح کام کرتی، کوششیں اب کافی ثابت نہیں ہو رہیں۔ عالمی برادری نیتن یاہو حکومت کے جھوٹ پر یقین نہیں کرتی۔

ترکیہ نے ہمارے معزز صدر کی قیادت میں نیتن یاہو دور میں کیے گئے جرائم کے خلاف دیانت دارانہ اور پُرعزم مؤقف اختیار کیا ہے۔ آئندہ بھی ہم سچ کا دفاع کرتے اور اسے بیان کرتے رہیں گے۔

 

دریافت کیجیے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور